پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کی رہائی کی تصدیق کردی

رہنما تحریک انصاف شیر افضل مروت کو رہا کردیا گیا ہے، انصاف لائرز فورم کے سینئر نائب صدر عدیل بٹ

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری جمعہ 8 دسمبر 2023 23:05

پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کی رہائی کی تصدیق کردی
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین 08 دسمبر2023ء) پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کی رہائی کی تصدیق کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انصاف لائرز فورم کے سینئر نائب صدر عدیل بٹ نے کہا ہے کہ رہنما تحریک انصاف شیر افضل مروت کو رہا کردیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ کے پی پولیس نے شیر افضل مروت کی گرفتاری کے پی ٹی آئی کے دعوے کی تردید کی تھی۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل مالاکنڈ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ شیر افضل مروت کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل ترجمان پی ٹی آئی نے بیان میں کہا تھا کہ نائب صدر شیرافضل مروت چکدرہ سے باجوڑ جا رہے تھے کہ اوچ کے مقام پر انہیں گرفتار کیا گیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ شیر افضل مروت ساتھیوں کے ہمراہ باجوڑ جارہے تھے کہ راستے میں پولیس کی بھاری نفری نے ان کی گاڑی کو روکا اور گرفتار کرکے نامعلوم مقام کی طرف منتقل کر دیا۔