محکمہ موسمیات کی دسمبرمیں بہت زیادہ بارشیں نہ ہونے کی پیشگوئی

دسمبرمیں بارشوں کے ایک یا دو اسپیل آ سکتے ہیں،فوگ ، سموگ میں کمی نہیں آئیگی‘ محکمہ موسمیات

ہفتہ 9 دسمبر 2023 14:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2023ء) محکمہ موسمیات نے دسمبر میں بہت زیادہ بارشیں نہ ہونے کی پیشگوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق دسمبرمیں بارشوں کے ایک یا دو اسپیل آسکتے ہیں،فوگ اور اسموگ میں کمی نہیں آئے گی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ کچھ عرصے سے دسمبر میں معمول سے کم بارشیں ہو رہی ہیں۔صبح کے درجہ حرارت میں کولڈ ونڈ کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی ہو رہی ہے،آنے والے دنوں میں درجہ حرارت مزیدکم ہوگا۔

متعلقہ عنوان :