
نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی ملک میں امن و امان برقرار رکھنے میں پولیس فورس کی خدمات اور قربانیوں کی تعریف، امیج بہتر بنانے کے لیے رویے میں تبدیلی لانے کی ضرورت پر زور
ہفتہ 9 دسمبر 2023 14:33

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پولیس فورس ملک کو اس انارکی سے بچانے کے لیے محافظ ہے اور معاشرے کی حفاظت کے لیے سپاہی سے لے کر افسر تک فرنٹ لائن فورس کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گہری خود شناسی کی ضرورت ہے کہ کس طرح پولیس کی کارکردگی کی صورتحال اور امیج کو مزید بہتر بنایا جائے، تبدیلیاں رویہ میں تبدیلی کے ساتھ آ سکتی ہیں نہ کہ محض یونیفارم کو تبدیل کرنے سے تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔ پولیس فورس کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ قوم پر فورس کا بہت قرض ہے اور خاص طور پر دیگر صوبوں کے علاوہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان پولیس کی قربانیوں کا ذکر کیا۔ شہید کمانڈنٹ ایف سی اور آئی جی پی کے پی صفوت غیور کی قربانی کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے ملک میں صفوت جیسی نامور شخصیت شاید ہی دیکھی ہو۔ وزیر اعظم نے کہا کہ نرسنگ اور پولیس کے شعبوں کو وسائل فراہم کرکے اور ان میں اعتماد پیدا کرکے انہیں دوبارہ برانڈ کرنے کی ضرورت ہے،کسی بھی قسم کے کام کرنے کے لیے خود اعتمادی اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس فورس معاشرے کو برائیوں سے پاک کرتی ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ان مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے جس کی وجہ سے پولیس فورس کو مسائل کا سامنا ہے ۔ انہوں نے شہید پولیس اہلکاروں کے دو خاندانوں کو درپیش مسائل بیان کیے جنہوں نے ان سے رابطہ کیا اور افسوس کا اظہار کیا کہ ان کے ساتھ وہ سلوک نہیں کیا گیا جس کے وہ مستحق تھے اور سوات میں شہید ہونے والی ایک پولیس اہلکار شبانہ کا بھی حوالہ دیا۔نگران وزیراعظم نے مقامی چیلنجز کو سمجھنے اور موثر قانونی ڈھانچہ پر گفتگو کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تقریباً 90 ہزار شہری شہید ہوئے ہیں ، انہوں نے سکیورٹی کے مسائل سے نمٹنے کے لیے موثر قانون سازی کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ وزیراعظم نے پولیس فورس کے اندر ادارہ جاتی ربط کو مضبوط بنانے اور پولیس فورس کے لیے فلاحی پروگراموں میں مزید اضافہ کرنے کی تجویز بھی دی۔ اس سے قبل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق آئی جی پی کلیم امام نے کہا کہ ایسوسی ایشن 2015 میں 250 ممبران کے ساتھ بنائی گئی تھی۔ مجموعی طور پر 7800 اہلکاروں نے ملک کے امن و سلامتی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس فورس کے تقریبا 15 متعلقہ محکمے عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔دیگر مقررین نے کہا کہ سیکیورٹی میں تیزی سے تبدیلیاں پولیس فورس کے لیے ایک چیلنج بنی ہوئی ہیں۔ دہشت گردی ایک وجودی خطرہ بن رہی ہیجس کا مقابلہ جدید ترین تکنیکی آلات کے ذریعے کیا جانا چاہیے۔مزید اہم خبریں
-
کوئی بھارتی پائلٹ ہمارے پاس نہیں، ہم نے سیزفائر کی کوئی درخواست نہیں کی، پاک فوج کی وضاحت
-
’PAF v IAF 6-0‘ ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد نے ایک اور بھارتی طیارہ گرانے کی تصدیق کردی
-
’پاکستان کے پاس کئی ایسی صلاحیتیں ہیں جو آئندہ کیلئے محفوظ رکھی گئی ہیں‘
-
عوام سے کیا وعدہ پورا کردیا، اللہ کا شکر کہ اُس نے فتح سے نوازا، ترجمان پاک فوج
-
oبھارتی اپوزیشن کا مودی سے مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ
-
پشاور میں پولیس موبائل کے قریب دھماکہ، سب انسپکٹر سمیت 2 اہلکار شہید
-
قوم کی حمایت کے ساتھ بھارتی جارحیت کا جواب دیا، چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
-
’نقصانات جنگ کا حصہ ہیں‘ رفال طیارے گرائے جانے کے سوال پر بھارتی ایئرمارشل کا جواب
-
آپریشن ’’بنیان مرصوص ‘‘کی تاریخی کامیابی پر ملک بھر میں یوم تشکر منایا گیا ،عوام قومی پرچم تھامے سڑکوں پر نکل آئے
-
جرمنی میں انٹرنیٹ آڈیو، ویڈیو کالز موبائل نیٹ ورکس سے زیادہ
-
ماحولیاتی تبدیلیاں: غذائی فصلوں کی پیداوار نصف ہونے کا خدشہ
-
خان یونس میں فضائی حملے میں آٹھ افراد ہلاک، غزہ سول ڈیفنس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.