
مودی حکومت انسانی حقوق کے عالمی اعلامیے کی مسلسل پامالی کر رہی ہے، مقررین
ہفتہ 9 دسمبر 2023 15:24
(جاری ہے)
تقریب کی نظامت کے آئی آئی آرکے چیئرمین الطاف حسین وانی نے کی۔مقررین نے پولرائزڈ دنیا میں عالمی امن اور سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے درپیش چیلنجز پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے پائیدار کلچر کی تعمیر کا خواب انسانی حقوق کے عالمی اعلامیے میں درج اصولوں کو برقرار رکھے بغیر ممکن نہیں۔مقررین نے کہا کہ جموںوکشمیر پر بھارت کا جارحانہ فوجی قبضہ اور خطے میں تیزی سے بگڑتی ہوئی سیاسی اور انسانی حقوق کی صورتحال طویل عرصے سے تشویش کا باعث ہے۔ انہوںنے خطے میں تشدد، خونریزی اور انسانی حقوق کی بے تحاشا خلاف ورزیوں کے واقعات میں تشویشناک اضافے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت انسانی حقوق کے عالمی اعلامیے اور دیگر عالمی اصول و ضوابط کی مسلسل پامالی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس عالمی اعلامیے کو جس نے دنیا کو انسانی حقوق کاایک معیار فراہم کیا تھا، آمرانہ حکومتیں پائوں تلے روند رہی ہیں جو انتہائی افسوسناک ہے۔Dr. Livingstone Sewanyana نے کہاکہ یہ تقریب بین الاقوامی مکالمے اور ہم سب کو متاثر کرنے والے اہم مسائل پر تعاون کو فروغ دینے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کا عالمی اعلامیہ ایک لاکھوں انسانی جانوں کے زیاں کا باعث بننے والی تباہ کن عالمی جنگ کے پس منظر میں اپنایا گیا تھا اور عالمی رہنمائوں نے دنیا میں امن اور خوشحالی کو یقینی بنانے کے لیے تعاون اور مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا تھالیکن یہ انتہائی بدقسمتی کی بات ہے کہ ہم انسانی حقوق کے اعلامیے میں واضح طور پر بیان کردہ بلند مقاصد کو حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں اور دنیا اب بھی تشدد، مسلح تنازعات اور ہنگامی صورتحال سے دوچار ہے۔ انہوں نے کہاکہ جب ہم عالمی اعلامیے کو اپنانے کے 75 سال مکمل کر رہے ہیں، ہمیں صرف یہ دیکھنے کی ضرورت ہے کہ عالمی امن اور سلامتی کو کیسے یقینی بنایا جائے ۔ انہوںنے کہا کہ عالمی برادری دنیا کے امن کیلئے سنگین خطرے کا باعث طویل عرصے سے جاری تنازعات کے حل کے لیے اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق اخلاقی اور قانونی طور پر اجتماعی طور پر کام کرنے کی پابند ہے۔مزید کشمیر کی خبریں
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
-
حق خود ارادیت کے حصول کےلیے کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، جموں و کشمیر کا تنازعہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے اور رہے گا، وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
وزیراعظم شہبازشریف کی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد، پولیس دستے کی سلامی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف ایک روزہ دورہ آزاد جموں و کشمیرپرمظفرآباد پہنچ گئے
-
جلد آزاد جموں وکشمیر میں بھی وزیراعظم یوتھ پروگرام شروع کر رہے ہیں،رانا مشہود
-
وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے مظفرآباد میں علاقائی دفتر کا افتتاح کر دیا
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ،14 آئی پی پیز کے ساتھ نظر ثانی شدہ معاہدوں کی منظوری
-
مقبوضہ جموں کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے
-
مظفرآباد ، بجلی کا طویل بریک ڈائون، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 سے 20 گھنٹے تک جاپہنچا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.