
ڈبلیو ایچ او کا اسرائیل سے ہسپتالوں اور طبی کارکنوں کی حفاظت پر زور
اسرائیل بین الاقوامی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریوں کا احترام کرے،عالمی ادرہ صحت
ہفتہ 9 دسمبر 2023 16:15

(جاری ہے)
ڈبلیو ایچ او کے ایگزیکٹو بورڈ کے ایک خصوصی اجلاس کے دوران مسود قرارداد کے متن کا جائزہ لیا جائے گا جس میں مقبوضہ فلسطینی علاقے میں صحت کی صورتِ حال زیرِ بحث آئے گی۔
اس قرارداد کی تجویز الجیریا، بولیویا، چین، مصر، انڈونیشیا، عراق، اردن، لبنان، ملائیشیا، مراکش، پاکستان، قطر، سعودی عرب، تیونس، ترکی، متحدہ عرب امارات اور یمن نے دی تھی۔فلسطینی نمائندوں کو ڈبلیو ایچ او کے مبصر کا درجہ حاصل ہے اور وہ اس تجویز کے دستخط کنندگان بھی تھے۔رکن ممالک نے مشرقی یروشلم سمیت مقبوضہ فلسطینی علاقے میں تباہ کن انسانی صورتِ حال بالخصوص غزہ کی پٹی میں فوجی کارروائیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے اسرائیل سے طبی اور انسانی ہمدردی کارکنان کے احترام اور تحفظ کا مطالبہ کیا جو خصوصی طور پر طبی فرائض کی انجام دہی نیز ہسپتالوں اور دیگر طبی سہولیات میں شامل ہیں۔اس کے علاوہ ڈبلیو ایچ او کے ترجمان کرسچن لنڈمیئر نے جمعہ کے روز صحافیوں کو بتایا کہ غزہ کا نظامِ صحت انہدام کے دہانے پر تھا اور وہ ایک اور ایمبولینس یا ہسپتال کے ایک بستر کے نقصان کا بھی متحمل نہیں ہو سکتا۔انہوں نے کہا، صورتِ حال دن بدن خوفناک ہوتی جا رہی ہے، حقیقتا۔ جو یقین سے بالاتر ہے۔اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے ادارے او سی ایچ اے نے جمعرات کو دیر گئے کہا کہ غزہ کی پٹی میں 36 ہسپتالوں میں سے صرف 14 میں کام کرنے کی کوئی صلاحیت باقی تھی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
پاک بھارت کشیدگی؛ ایمریٹس نے پاکستان کیلئے پروازیں معطل کردیں
-
چین اورروس کے تعلقات مسلسل نئی قوت حاصل کر رہے ہیں، چینی صدر
-
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نئی دلی پہنچ گئے
-
ڈزنی کی مشرق وسطی میں انٹری، ابوظبی میں جدید ترین تھیم پارک کا اعلان
-
امریکہ کا ایک اور جنگی طیارہ بحیرہ احمر میں جا گرا
-
بھارت کے سکھ فوجیوں کی بغاوت، پنجاب کے دشمیش کالج میں پاکستانی پرچم لہرادیا، گرپتونت پنوں
-
بھارت میں بیل کی اسکوٹر پر سواری نے لوگوں کو حیران کردیا
-
برطانوی خبر رساں ادارے نے مقبوضہ کشمیر میں 3 طیارے گرنے کی تصدیق کر دی
-
طیاروں کے بعد بھارت کی کرنسی بھی زمین بوس
-
بھارتی حملے، ترکیہ نے پاکستان کیساتھ کھڑا ہونے کا پیغام دیدیا
-
بھارتی ایئر لائن کی پرواز کو بم سے اڑانے کی دھمکی موصول
-
بھارت کا بڑا نقصان، کئی بڑے ہوائی اڈے بند، فلائٹ آپریشنز معطل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.