محسن نقوی سے عراق کے سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

ہفتہ 9 دسمبر 2023 16:33

محسن نقوی سے عراق کے سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2023ء) وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے عراق کے سفیر حامدعباس لفطا نے ملاقات کر کے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

ملاقات میں مذہبی سیاحت اور ثقافت کے فروغ پر گفتگو کی گئی جہاں نگران وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ عراق کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں،عراق اورپاکستان کے عوام میں عقیدت،محبت واخلاص کے رشتے ہیں، پنجاب نے سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول فراہم کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لاہور میں سرمایہ کاری کیلئے فسیلیٹیشن سنٹر قائم کیا ہے،سنٹر میں 20 وفاقی و صوبائی محکموں کے دفاتر ایک چھت تلے موجود ہونگے اور بیرونی سرمایہ کاروں کے لئے 106 این او سیز 2 ہفتے میں جاری کئے جائیں گے ۔ دوسری جانب عراقی سفیر کا کہنا تھا کہ محسن نقوی مذہبی سیاحت کے فروغ کے لئے قابل قدرخدمات سرانجام دیرہے ہیں اور پنجاب میں موجودسرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔