جہانگیرترین کی پارٹی رہنمائوں کو الیکشن میں بھرپورتیاری کے ساتھ حصہ لینے کی ہدایت

ہفتہ 9 دسمبر 2023 18:20

جہانگیرترین کی پارٹی رہنمائوں کو الیکشن میں بھرپورتیاری کے ساتھ حصہ ..
لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2023ء) استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین نے پارٹی رہنمائوں کو الیکشن میں بھرپور تیاری کے ساتھ حصہ لینے کی ہدایت کی۔جہانگیر ترین کی زیر صدارت استحکام پاکستان پارٹی کا مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں اسحاق خاکوانی، عون چوہدری، نعمان لنگڑیال، فردوس عاشق اور دیگر شریک تھے۔

(جاری ہے)

ترجمان آئی پی پی کے مطابق اجلاس میں انتخابی حکمت عملی اور عوامی رابطہ مہم پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ (ن) لیگ سے ہونے والی سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بھی مشاورت کی گئی۔ترجمان کے مطابق پارٹی رہنمائوں کی جانب سے مختلف تجاویز اور سفارشات پر غور کیا گیا، قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں ٹکٹوں کی تقسیم پر بھی مشاورت کی گئی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ پیٹرن انچیف جہانگیر ترین نے پارٹی رہنمائوں کو الیکشن میں بھرپور تیاری کے ساتھ حصہ لینے کی ہدایت کی۔