چارسدہ پولیس کی کامیاب کارروائی، تین ملزمان گرفتار ،اسلحہ و شراب برآمد

ہفتہ 9 دسمبر 2023 22:46

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2023ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ نذیر خان کی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی سرڈھیری کوثر خان کی نگرانی میں ایس ایچ او سرڈھیری مسعود خان نے دیگر نفری کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مشکوک گاڑی کو روکنے کا اشارہ کیا، نہ رکنے پر پولیس نے گاڑی کا تعاقب کیا،پولیس نے گاڑی کو قابو کرکے تین ملزمان آفتاب حسین ولدجانثار خان سکنہ شاہ افضل آباد اعظیم خان پل خانمائی،اعجاز خان ولد زرین خان سکنہ فقیراباد نمبر2پشاور اور محمد افضل ولد سید محمد سکنہ ہنگوکو گرفتارکرکے ایک رائفل،ایک کلاشنکوف ،ایک پستول ،61عدد کارتوس اور ایک بوتل شراب برآمد کرلی ،ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :