جہانگیر ترین کی زیر صدارت استحکام پاکستان پارٹی کا مشاورتی اجلاس، انتخابی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا

ہفتہ 9 دسمبر 2023 22:48

جہانگیر ترین کی زیر صدارت استحکام پاکستان پارٹی کا مشاورتی اجلاس، ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2023ء) استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں انتخابی حکمت عملی اور عوامی رابطہ مہم پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور ن لیگ سے ہونے والی سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر مشاورت کی گئی،اس موقع پر پارٹی رہنمائوں کی جانب سے مختلف تجاویز اور سفارشات پربھی غور کیا گیا، ترجمان آئی پی پی نے ہفتہ کو بتایا کہ مشاورتی اجلاس میں اسحاق خاکوانی، عون چودھری، نعمان لنگڑیال، فردوس عاشق،ہاشم ڈوگر، مراد راس، فیاض چوہان، رفاقت گیلانی، رانا نذیر، آصف نکئی ،چودھری اخلاق، رائے اسلم، طارق نکئی، رانا شاہد اور دیگررہنمائوں نے شرکت کی، اجلاس میں انتخابی حکمت عملی اور عوامی رابطہ مہم پر تفصیلی تبادلہ خیال کرنے کے علاوہ ن لیگ سے ہونے والی سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر مشاورت اور قومی و صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں میں ٹکٹوں کی تقسیم پر بھی غور کیا گیا، جہانگیر ترین نے پارٹی رہنمائوں کو الیکشن میں بھرپور تیاری کے ساتھ حصہ لینے کی ہدایت کی۔