ڈی پی او رضوان عمر گوندل کی قیادت میں انسداد اغواء برائے تاوان متحرک ،مزید دو شہریوں کے اغواء کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

ہفتہ 9 دسمبر 2023 22:48

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2023ء) ڈی پی او رضوان عمر گوندل کی قیادت میں انسداد اغواء برائے تاوان (اینٹی ہنی ٹریپ سیلز) متحرک مزید دو شہریوں کے اغواء کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، ملک بھر سے ڈاکوؤں کی درجنوں بیسیوں وارداتوں کو ناکام بناتے ہوئے اغواء ہونے سے بچائے گئے شہریوں کی تعداد 240 ہو گئی، اٹک کا شہرہ محمد جعفر شادی کے جھانسے میں ٹریپ ہو کر جبکہ لیہ کا شہری ثقلین سستی گاڑی کے فریب میں آکر سندھ کشمور جارہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او رضوان عمر گوندل کی جانب سے انسداد اغواء برائے تاوان (اینٹی ہنی ٹریپ سیلز) سہولت سنٹرز اور دیگر اقدامات کے مثبت نتائج کا سلسلہ جاری ہے، جس میں گزشتہ روز تھانہ کوٹسبزل پولیس کے انسداد اغواء برائے تاوان (اینٹی ہنی ٹریپ سیل) نے محمد جعفر نامی شہری جو کہ سوشل میڈیا کے ذریعے شادی کے جھانسے میں آتے ہوئے اٹک سے صادق آباد اور بعد از کشمور کی بس میں سوار ہو کر کچہ سندھ کی جانب رواں دواں تھا کہ پولیس نے ہیومن سورس انفارمیشن پر چیک پوسٹ کوٹسبزل پر ناکہ بندی و چیکنگ عمل میں لاتے ہوئے اسے بس سے اتار کر اپنی محفوظ تحویل میں لے کر حقائق سے آگاہ کرتے ہوئے اسے اغواء ہونے سے بچا لیا گیا۔

(جاری ہے)

اسی طرح ایک اور کارروائی میں پولیس نے لیہ کے رہائشی شہری ثقلیں کو سستی گاڑی کے فریب میں آتے ہوئے کشمور اندروں کچہ کے ڈاکوؤں کے پاس جاتے ہوئے موبائل فون پر رابطے کے ذریعے ایڈوانس انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مدد سے رہنمائی فراہم کرتے ہوئے کشمور جانے سے روک کر اغواء ہونے سے بچایا ۔\378