عسکری ٹاور جلائو گھیرائو کیس میں اسد عمر کی عبوری ضمانت خارج

ہفتہ 9 دسمبر 2023 23:00

عسکری ٹاور جلائو گھیرائو کیس میں اسد عمر کی عبوری ضمانت خارج
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2023ء) عدالت نے عسکری ٹاور جلائو گھیرائو کیس میں اسد عمر کی عبوری ضمانت خارج کردی۔انسدد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل نے عدم پیروی کی بنیاد پر سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی عبوری ضمانت خارج کی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت عدالت نے اسد عمر کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست مسترد کردی ۔واضح رہے کہ اسد عمر کے خلاف عسکری ٹاور جلائو گھیرائو کا مقدمہ تھانہ گلبرگ پولیس نے درج کررکھا ہے۔