ایف جی گرلز ہائی سکول میں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی سیمینار

ایجوکیشن ٹیم نے بچوں کو ٹریفک قوانین اور ٹریفک سگنلز سے متعلق آگاہی دی اور عملی طور پر زیبرا کراسنگ پر سڑک عبور کرنے کا مظاہرہ کیا گیا بچے سڑک عبور کرتے وقت احتیاط کریں اور ہمیشہ زیبرا کراسنگ کے ذریعے سڑک عبور کیا کریں ' چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ

ہفتہ 9 دسمبر 2023 19:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2023ء) ایف جی گرلز ہائی سکول میں سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی ایجوکیشن ٹیم نے ایف جی گرلز ہائی سکول سٹیڈیم چوک کے بچوں کو ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی دی اور عملی طور پر زیبرا کراسنگ پر سڑک عبور کرنے کا مظاہرہ کیا گیا اور ٹریفک سگنلز سے متعلق آگاہی دی گئی اسی طرح بچوں کو ٹریفک قوانین پر مشتمل کتابچے بھی دیئے گئے۔

چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ نے کہا ہے کہ بچے سڑک عبور کرتے وقت ٹریفک کم ہونے کا انتظار کریں اور زیبرا کراسنگ کے ذریعے سڑک عبور کریں۔ انہوں نے کہا کہ دوران ڈرائیونگ روڈ سیفٹی و سیکیورٹی کا خاص خیال رکھتے ہوئے صبر و تحمل سے ٹریفک اصولوں کے مطابق گاڑی چلائیں اور ہمیشہ سیٹ بیلٹ باندھ کر لائن ڈسپلن اور دوسری گاڑیوں کا خیال رکھتے ہوئے گاڑی چلائیں دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال سے گریز کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی عملداری سے ہی حادثات پر قابوپایا جاسکتا ہے منظم ٹریفک کسی بھی مہذب معاشرے کی عکاس ہوتی ہے جبکہ پیشہ ورانہ تربیت کسی بھی درپیش صورتحال کابہتر طور پر سامنا کرنے کا محور ہے انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری حادثات پر مؤثر قابو پانے کا ضامن ہے جبکہ پیشہ ورانہ تربیت کسی بھی درپیش صورتحال کا بہتر طور پر سامنا کرنے کا محور ہوتا ہے۔