پتوکی میں مختلف واقعات میں تین افراد قتل ، پولیس کی کارروائی جاری

اتوار 10 دسمبر 2023 12:00

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2023ء) پتوکی میں یکے بعد دیگرے تین وارداتیوں میں 2خواتین سمت 3 افراد کو کو قتل کر دیا گیا ہے ۔ پولیس اور ریسکیو کی امدادی ٹیمیں بربوقت موقع پر پہنچی ڈیڈ باڈیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ۔پولیس حکام کے مطابق قتل کی پہلی واردات محلہ ملک پورہ میں ہوئی جس میں معمولی تلخ کلامی پر امین نامی ملزم نے طیش میں آکر چھریوں کے وار کرکے احمد نامی نوجوان کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا ۔

(جاری ہے)

قتل کی دوسری واردات چھانگا مانگا روڈ پرنجی ہاؤسنگ سکیم میں ہوئی جس میں شاکر نامی خاوند نے بیوی سے نشہ کرنے کے لیے پیسے مانگے بیوی کے انکار پر خاوند نے چھریوں کے وار کرکے قتل کر دیا جسکو گرفتار کر لیاگیا ۔قتل کی تیسری واردات نواحی گاؤں جمشیر چکنمبر24 میں ھوئی جس میں دو بھائیوں میں جھگڑے کے دوران فائر لگنے سے 60 سالہ خاتون جاں بحق ہو گئی۔ قتل کی تینوں وارداتوں پر تفتیش جاری ہے، قتل ہونے والے نوجوان اور 2 خواتین کی ڈیڈ باڈیزکو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :