آئی جی پنجاب نےملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر اور میڈیکل اخراجات کیلئے8 لاکھ روپے جاری کر دئیے،ترجمان

اتوار 10 دسمبر 2023 12:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2023ء) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اتوار کے روز مزید8ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر اور میڈیکل اخراجات کیلئے8 لاکھ روپے جاری کر دئیے۔

(جاری ہے)

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ فیصل آباد کے کانسٹیبل واجد حسین کو بیٹے کے کینسر کے علاج کیلئے اڑھائی لاکھ روپے دئیے گئے، فیصل آباد ہی کے کانسٹیبل محمد عاصم کو کینسر کے علاج کیلئے ایک لاکھ روپے دئیے گئے،ساہیوال کے کانسٹیبل حمزہ ریاض کو فالج کے علاج کیلئے ایک لاکھ روپے دئیے گئے،اے ایس آئی محمد زاہد اور سپیشل برانچ کے ہیڈ کانسٹیبل محمد احسن امین کو بیٹی کے علاج کیلئے 70 ہزار روپے فی کس دئیے گئے،ہیڈ کانسٹیبل شاہد محمود اور کانسٹیبل محمد افضال کو مختلف بیماریوں کے علاج کیلئے 70 ہزار روپے فی کس دئیے گئے،سینئر کلرک محمد عرفان کو ہرنیہ کے آپریشن کیلئے 66 ہزار روپے دئیے گئے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ صحت کے مسائل سے دوچار افسران و اہلکاروں کے علاج معالجے کیلئے اقدامات میں تیزی لائی جائے۔