سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دیدیا، چیئر مین سینٹ نے منظو رکرلیا

پاکستان میں سینیٹ کی تاریخ میں انوکھی تاریخ رقم ہوگئی،چیئرمین سینیٹ سینیٹر کا استعفیٰ لینے بیرون ملک دبئی میں سینیٹر کے گھر گئے

اتوار 10 دسمبر 2023 15:35

اسلام آباد /دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2023ء) سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دیدیا جبکہ پاکستان میں سینیٹ کی تاریخ میں انوکھی تاریخ رقم ہوگئی،چیئرمین سینیٹ سینیٹر کا استعفیٰ لینے بیرون ملک دبئی میں سینیٹر کے گھر گئے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سابق وزیرِ خزانہ شوکت ترین کاسینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ منظور کر لیا۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی عراق سے دبئی پہنچے جہاں پر شوکت ترین نے ان سے ملاقات کی۔شوکت ترین نے ملاقات میں چیئرمین سینیٹ کو اپنا استعفیٰ پیش کیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان کی سینیٹ کو تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ چیئرمین سینیٹ استعفیٰ لینے بیرون ملک گئے۔چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی عراق سے دبئی گئے جہاں پر تحریک انصاف کے سینیٹت شوکت ترین نے ان سے ملاقات کی۔شوکت ترین نے ملاقات میں چیئرمین سینیٹ کو اپنا استعفیٰ پیش کیا۔جو وہاں پر ہی فورا منظور بھی کرلیا گیا۔