ٹ*نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز بھی جیتنے کی کوشش کریں گے، سلیم جعفر

ج*فاطمہ ثنا نے انجری سے واپسی کے بعد محنت کی ہے، باؤلنگ کوچ ویمن ٹیم

اتوار 10 دسمبر 2023 18:10

]لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2023ء) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ سلیم جعفر نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کے بعد ون ڈے سیریز میں بھی کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کی جانب سے جاری ویڈیو بیان میں سلیم جعفر کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے حالات سے ہم آہنگ ہونے کا کریڈٹ کھلاڑیوں کو دینا چاہیے، کھلاڑیوں نے تینوں شعبوں، بیٹنگ،بولنگ اور فلیڈنگ میں بہترین کارکردگی دکھائی جو کہ قابل تعریف ہے۔

(جاری ہے)

باؤلنگ کوچ کا کہنا تھا کہ ہم اب ون ڈے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں، جو انتہائی اہم ہیں ، ون ڈے میچز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہیں، ہم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز جیتنے کے بعد ون ڈے سیریز بھی جیتنے کی کوشش کریں گے۔سلیم جعفر کا کہنا تھا کہ فاطمہ ثنا نے انجری سے واپسی کے بعد محنت کی ہے، فاطمہ ثنا نے ٹریننگ میں لمبی بولنگ کی اور پریکٹس میچز کے ذریعے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کے لیے تیاری کی۔انکا مزید کہنا تھا کہ فاطمہ ثنا کی شاندار کارکردگی اور سیریز کی بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کرنا بہت خوش آئند ہے۔