Live Updates

بھارت نے مزید جارحیت کی تو ہائی ویلیو اہداف کونشانہ بنایا جائے گا، پاکستان کی وارننگ

جوابی کارروائی کے بعد بھارتی حرکت کے سنگین نتائج ہوں گے، ایسی تباہی ہوگی کہ دنیا ماضی کی تمام جنگیں بھول جائے گی؛ سیاسی و عسکری قیادت کا انتباہ

Sajid Ali ساجد علی ہفتہ 10 مئی 2025 07:49

بھارت نے مزید جارحیت کی تو ہائی ویلیو اہداف کونشانہ بنایا جائے گا، ..
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی 2025ء ) پاکستان نے وارننگ دی ہے کہ بھارت نے مزید جارحیت کی تو ہائی ویلیو اہداف کونشانہ بنایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق سیاسی و عسکری قیادت نے انتباہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بھارت نے پاکستانی ردعمل کے جواب میں مزید جارحیت کی تو پاکستان کی جوابی کارروائی کہیں زیادہ شدید اور نشانہ ’ہائی ویلیو اہداف‘ ہوں گے، آئندہ کسی بھی بھارتی حملے کی صورت میں نہ صرف عسکری بلکہ بھارت کے معاشی مراکز بھی پاکستان کے ردعمل کی زد میں ہوں گے، پاکستان اپنی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا اور دشمن کی ہر مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، اس لیے کسی بھی اشتعال انگیزی کی صورت میں اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا، آپریشن بنیان مرصوص ناصرف پاکستان کی عسکری تیاری کا مظہر ہے بلکہ یہ واضح پیغام بھی ہے کہ پاکستان اپنی سلامتی کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص کے دوران پاکستان نے آدم پور میں بھارت کا S400 ایئر ڈیفنس سسٹم تباہ کردیا، سکیورٹی زرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص کے دوران پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر کے ہائپر سونک میزائلوں نے آدم پور میں بھارت کا S400 سسٹم تباہ کردیا، جے ایف 17 تھنڈر کے ہائپر سونک میزائلوں کے حملے میں 1.5 بلین ڈالر مالیت کا ایئر ڈیفنس سسٹم نشانہ بنا، اس کے علاوہ پچھلے کئی گھنٹوں سے بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں پاکستانی ڈرونز کی پروازیں جاری ہیں۔

دوسری طرف آپریشن بنیان مرصوص کے دوران نیوکلیئر و میزائل پالیسی سے متعلق امور پر فیصلہ سازی کیلئے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا، وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے، نیشنل کمانڈ اتھارٹی نیوکلیئر اور میزائل پالیسی سے متعلق امور پر فیصلہ سازی کا اختیار رکھتی ہے، جس کا اجلاس 10 بجے متوقع ہے، اس نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا قیام فروری 2000ء میں قومی سکیوریٹی کونسل کی جانب سے لایا گیا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات