
بھارت کیخلاف فتح ون میزائل کی لانچ، پاکستان نے حملوں میں شہید ہونے والے بچوں کے نام کر دی
فتح ون میزائل پر سیاہ رنگ کے کپڑے پر شہید ہونے 7بچوں کے نام درج تھے اور کہا گیا ہے کہ پاکستان ان معصوم بچوں کی شہادت کو نا بھولا ہے نا بھولے گا
فیصل علوی
ہفتہ 10 مئی 2025
09:55

(جاری ہے)
سیکیورٹی ذرائع کاکہنا تھا کہ پاکستان کے عوام اور مساجد کو جن ایئربیس سے ٹارگٹ کیا گیا تھا، ان اہداف کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق فجر کے وقت دشمن کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز کیا گیا اور بھارت پر فتح ون میزائل فائر کیا گیاتھا۔پاک فضائیہ کے جدید ترین جنگی طیارے جے ایف-17 تھنڈر نے ہائپرسونک میزائلوں سے بھارت کے انتہائی مہنگے اور جدید ایس-400 ائیر ڈیفنس سسٹم کو نشانہ بنا کر مکمل طور پر تباہ کر دیاتھا۔ذرائع کے مطابق یہ کامیاب حملہ بھارت کے علاقے ادھم پور اور بھوج میں کیا گیا، جہاں ایس-400 سسٹم تعینات تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی بھارتی جنگی جنون کے خلاف ایک واضح پیغام ہے کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔دہرنگیاری کے علاقے میں بھارتی آرٹلری گن پوزیشن کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس سے بھارتی فورسز کو شدید نقصان اٹھانا پڑاتھا۔ذرائع کا کہناتھا کہ یہ اہداف دشمن کی جنگی صلاحیت کے اہم مراکز تھے جن کی تباہی سے بھارتی فوج کی کارروائیوں میں واضح رکاوٹ پیدا ہوئی تھی۔سیکیورٹی حکام کامزید یہ بھی کہنا تھاکہ اب وقت آ چکا ہے کہ بھارت کو اس کے جارحانہ عزائم کا بھرپور جواب دیا جائے۔یہ سب اس وقت ہوا جب بھارت نے اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے تین ایئربیسز پر میزائل داغے۔ تاہم پاکستانی ایئر ڈیفنس سسٹمز نے نہ صرف ان حملوں کو ناکام بنایا بلکہ دشمن کو بھرپور جواب دے کر اس کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
یو این چیف کو غزہ کے انسانی بحران پر گہری تشویش
-
زراعت سے وابستہ نوجوانوں کی تعداد میں 10 فیصد کمی، ایف اے او
-
وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کی زیرصدارت پنجاب یونیورسٹی سینڈیکیٹ کا اجلاس
-
ہوٹل کے سیکیورٹی گارڈ نے سیاحوں کو روکا لیکن وہ ہوٹل کے عقب سے دریا پہنچ گئے
-
کمزور اور سمجھوتہ شدہ نظام انصاف سے بدعنوانی، آمریت اور طاقتور طبقے کی حکمرانی کو فروغ ملتا ہے
-
لاہور میں شیر کا فیملی پر حملہ
-
کراچی ٹریفک پولیس نمبر پلیٹ کے نام پر بھتہ لے رہی ہے
-
پائیدار ترقی کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے عزائم کے ساتھ سیویل کانفرنس کا اختتام
-
پی ٹی آئی نے خیبرپختونخواہ کا قرض 150ارب سے 1500ارب روپے تک پہنچا دیا ہے
-
سیول کا عہد نامہ عالمی تعاون پر اعتماد سازی میں اہم ہوگا
-
خیبرپختونخواہ میں اپوزیشن کے پاس نمبر زیادہ ہوں گے تو عدم اعتماد لانا جمہوری حق ہے
-
وفاقی حکومت کا 2 تعطیلات کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.