- پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا
- بھارت کے خلاف آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کے نام سے جوابی کارروائی کا آغاز کر دیا، پاکستانی فوج
بھارت کے خلاف آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کا آغاز کر دیا ہے، پاکستانی فوج
پاکستان نے بھارت کی مبینہ جارحیت کے جواب میں جوابی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
اس فوجی آپریشن کو ’’بنیان مرصوص‘‘ کا نام دیا گیا ہے، جس کا مطلب ہے ’’پختہ بنیاد یا مضبوط ڈھانچہ۔‘‘پاکستانی فوج کے مطابق یہ ایک ’’فوجی آپریشن‘‘ ہے جس میں بھارت کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ پاکستانی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کے مطابق بھارت نے ہفتے کے روز ملک کے اندر تین فضائی اڈوں پر میزائل داغے، تاہم زیادہ تر میزائل دفاعی نظام نے ناکارہ بنا دیے۔
(جاری ہے)
پاکستانی فوجی ترجمان نے کہا کہ بھارتی حملوں کے باوجود پاکستانی فضائیہ کے تمام اثاثے محفوظ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے داغے گئے کچھ میزائل خود بھارت کے مشرقی پنجاب میں بھی گرے۔ ترجمان کا کہنا تھا، ’’یہ انتہائی سنگین اشتعال انگیزی ہے۔‘‘
پاکستانی سرکاری نشریاتی ادارے پی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے، جو ملک کے میزائل پروگرام، جوہری ہتھیاروں اور دیگر اسٹریٹجک اثاثوں کی نگرانی کرنے والا اعلیٰ ادارہ ہے۔