فلسطینیوں پر قیامت سے پہلے قیامت برہا کرنیوالے امریکا اور اسرائیل اللہ کے غضب سے بچ نہیں پائیں گے ،رسول بخش رحمدانی

اتوار 10 دسمبر 2023 19:15

عمرکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2023ء) انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر پریس کلب عمرکوٹ ہال میں ہیومن رائٹس فورم آف پاکستان عمرکوٹ کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے نامور دانشور سینئر صحافی رسول بخش رحمدانی نے کہاہے کہ فلسطینیوں پر قیامت سے پہلے قیامت برپا کرنے والے امریکااور اسرائیل اللہ کے غضب سے بچ نہیں پائیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہزاروں فسلطینوں بچوں کی شہادت نے پوری دنیا کو غم زدہ کردیا ہے جس طرح غزامیں اورفلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے اسکول اسپتال مساجد شہید ہورہی ہیں،ہزاروں گھر خواتین بچے بیگھر ہوگے ہیں امریکا نے اسرائیل کو کھلی چھوٹ دے رکھی کہ فلسطینیوں کی نسل کشی کی جائے دنیا تسری عالمی جنگ کی طرف جاتے ہوئے دکھائی دے رہی ہے انسان حقوق کی تنظیمیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیںانسانی حقوق کے عالمی دن پر تقریب سے ہیومن رائٹس فورم پاکستان سندھ کے نائب صدر میر الطاف حسین تالپور سندھ کے کوآرڈینٹر اتم کمار سنگراسی میرپورخاص ڈویزن کے صدر محمد طلحہ جٹ عمرکوٹ کے صدر دین محمد ابڑو، گنجیندر سنگراسی، غلام مرتضی شاہ، محمد عبدلطیف، اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انسانی حقوق کی تنظیموں پر یہ ذمیواری عائد ہوتی ہے کہ وہ حق کا آواز بلند کریں اور مظلوم کا ساتھ دیں اس وقت فلسطین اور کشمیر میں جو ہورہاہے اس پر دنیاخاموش کیوں ہے لیکن وہاں کی عوام لاکھوں کی تعداد میں مظلوم فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے کررہے ہیں ریلیاں نکال رہے ہیں کی صورت میں روڈ راستوں پر مظلوم فلسطینیوں کیلیے آواز بلند کرتے ہوئے نظرآتے ہیں۔