علامہ شبیر حسن میثمی کی چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا عبدالخبیر آزاد سے ملاقات

غزہ میں امریکی سرپرستی میں اسرائیلی مظالم نے ہر درد مند انسان کے ضمیر کو جھنجوڑ کے رکھ دیا ہے،علامہ شبیر حسن میثمی

اتوار 10 دسمبر 2023 19:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2023ء) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا عبدالخبیر آزاد سے زہرا اکیڈمی میں ملاقات کی جس میں مذہبی،ملی وسیاسی امور پر مفصل گفتگو ہوئی اس موقع پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا کہ غزہ میں امریکی سرپرستی میں اسرائیلی مظالم نے ہر درد مند انسان کے ضمیر کو جھنجوڑ کے رکھ دیا ہے امت مسلمہ میں اس وقت انتہائی کرب و بے چینی پائی جاتی ہے روزانہ کی بنیاد پر اسرائیلی مظالم سے درجنوں فلسطینی شہید ہو رہے ہیں اقوام متحدہ اور او آئی سی خواب غفلت کی نیند میں سوئے ہوئے ہیں غزہ میں عارضی نہیں مستقل جنگ بندی ہونی چاہیے ہزاروں فلسطینی شہید اور ہزاروں زخمی ہو گئے ظالم درندوں نے فلسطین کو کھنڈرات میں تبدیل کر دیا ہے دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے فلسطین کے عوام پر قیامت صغری برپا ہے اسرائیل کو نیست ونابود کرنے کے لیے تمام اسلامی ممالک کو متحد ہونا پڑے گا ملاقات کے دوران چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا عبدالخبیر آزاد نے علامہ شبیر حسن میثمی سے ان کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کی اور پاکستان کی ترقی واستحکام کے لیے خصوصی دعا کی۔