۵ ملک کا کوئی ولی وارث نہیں، بلوچستان کو حکمران طبقہ صرف مفادات کیلئے استعمال کر رہا ہے ،ڈاکٹرعطاء الرحمان

اتوار 10 دسمبر 2023 20:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2023ء) نائب امیر جماعت اسلامی بلوچستان ڈاکٹرعطاء الرحمان نے کہاکہ ملک کا کوئی ولی وارث نہیں بلوچستان کو حکمران طبقہ صرف مفادات کیلئے استعمال کر رہا ہے مصنوعی مسلط شدہ حکومت صرف اشاروں پر چلے گی انہیںعوام کی کوئی فکر نہیں ۔دیانت دار حکومت آئیگی توعوامی مسائل حل ہوں گے اور عوام کے بارے میں بات کرنے والاہوگا بلوچستان میں گزشتہ کئی دہائیوں سے عوام کی نہیں مسلط شدہ مصنوعی حکمران مسلط ہیں جس کی وجہ سے چند افراد وخاندان مستفیدمالامال ہورہاہے عوام کا مسائل ومشکلات کو حل کرنے والاعوام کو سوچنے والاکوئی نہیں ۔

جماعت اسلامی صوبہ بھر میں الیکشن میں حصہ لے رہی ہے عوام الناس کو متبادل دیانت دار حقیقی جمہوری قیادت دے رہے ہیں تاکہ عوام مسائل کے حل کیلئے اعتمادکرکے نسل درنسل لوٹنے والوں کو مسترد کردیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوں نے چمن پھاٹک مدرسہ دارالرشادمیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ اس وقت اسرائیلی دہشت گردی کی وجہ سے غزہ میں بائیس لاکھ زندہ انسان محاصرے میں ہیں ۔

اٹھارہ ہ ہزار افرادبچے وخواتین شہید پچیس ہزار افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ چمن دھرنے والوں کے مطالبات فوری تسلیم کرکے دھرنے والوں سے نیک نیتی سے بامقصد مذاکرات کیے جائیں ۔نگران حکومت غلط فیصلوں ،غلط اقدامات سے گریزکریں ۔غزہ کے معصوم بچوں خواتین ومظلوم عوام پرفاسپورس بموں کے حملے ناقابل برداشت ہے مصرفلسطین کا ہمسائیہ لیکن امریکی پٹووغلام جنرل فتاح السیسی دشمن نمبرون بن گیا ہے۔نگرانوں کو اگرملک وقوم اورعوام کی فکر ہے تولٹیروں کو دوبارہ مسلط کرنے کے بجائے ان کی لوٹ مار بے نقاب ،لوٹی ہوئی دولت برآمد کرکے قوم کی حالت بدلنے پر خرچ کیا جائے تین سال حکمرانی کرنے والوں کو دوبارہ قوم پر مسلط کرنادانشمندی نہیں قومی دشمنی ہے