قائد پاکستان مسلم لیگ ن محمد نواز شریف پاکستان کی عوام کی امیدوں کا محور ہیں ،چوہدری نعیم اختر

پیر 11 دسمبر 2023 15:40

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2023ء) چیئرمین جموں وکشمیر فورم فرانس وسابق کوآرڈینیٹر وزیراعظم آزادکشمیر برائے یورپ چوہدری نعیم اختر نے ممبر آزاد جموں وکشمیر کونسل حنیف ملک کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں عشائیہ دیا عشائیہ میں چیئرمین مسلم لیگ ن فرانس راجہ علی اصغر،حسن الٰہی ملک،عفان الٰہی،ساجد مرزا ودیگر نے شرکت کی عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے ممبر آزاد جموں وکشمیر کونسل حنیف ملک نے کہا کہ قائد پاکستان مسلم لیگ ن محمد نواز شریف پاکستان کی عوام کی امیدوں کا محور ہیں پاکستان کی عوام کو یقین اور احساس ہے عوام ملکی ترقی اور خوشحالی کے لئے آمدہ الیکشن کے اندر مسلم لیگ ن کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے حنیف ملک نے کہا کہ صدر مسلم لیگ ن محمد شہباز شریف نے جماعت کو مضبوط بنایا 16 ماہ کی وزارت عظمیٰ کے دوران محمد شہباز شریف نے دن رات ایک کیا اور پاکستانی عوام کو بھرپور ریلیف فراہم کیا حنیف ملک نے کہا کہ محترمہ مریم نواز شریف دختر پاکستان اور امید سحر ہیں محترمہ مریم نواز شریف کو مسلم لیگ ن نے جو ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں اس میں انہوں نے پوری سنجیدگی اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرکے اپنی صلاحیتوں کا مخالفین سے بھی اعتراف کروالیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ثابت کیا کہ وہ مشکل حالات میں ایک حوصلہ مند لیڈر ہیں وہ اپنے والد کی طرح کے مشکل حالات میں آگے بڑھنے، جدوجہد کرنے اور قومی قیادت کا فریضہ انجام دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔اس موقع پر چیئرمین جموں وکشمیر فورم فرانس وسابق کوآرڈینیٹر وزیراعظم آزادکشمیر برائے یورپ چوہدری نعیم اختر نے عشائیہ میں شرکت کرنے والے تمام شرکاء کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا چوہدری نعیم اختر نے مزید کہا کہ ان شاء اللہ تعالیٰ آنے والا دور مسلم لیگ ن کا ہے قائد پاکستان مسلم لیگ ن محمد نواز شریف چوتھی بار اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیراعظم بن کر عوام کی تمام تر محرومیوں کا ازالہ کریں گے اور ہر طرف خوشحالی کا دور دورہ ہو گا اور ایک بار پھر سازشی عناصر کو منہ کی کھانا پڑے گی۔