تنظیم المدارس پاکستان کے تحت ملک گیر3 روزہ مدارس اہلسنت کنونشن

دارالعلوم میمن میں منعقدہ کنونشن میں ملک بھر سے کثیر دینی مدارس کے سربراہان اور ناظم تعلیمات کی شرکت

پیر 11 دسمبر 2023 16:16

تنظیم المدارس پاکستان کے تحت ملک گیر3 روزہ مدارس اہلسنت کنونشن
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2023ء) تنظیم المدارس (اہلسنت)پاکستان کے تحت ملک گیر تین روزہ مدارس اہلسنت کنونشن میں ملک بھر سے دینی مدارس کے کثیر سربراہان اور ناظم تعلیمات کی شرکت کی، سیلانی ویلفیئر کے تعاون سے دارالعلوم میمن میں منعقدہ مدارس اہلسنت کنونشن کا آغاز صدر تنظیم المدارس اہلسنت مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن کے استقبالیہ خطاب سے ہوا۔

(جاری ہے)

کنونشن سے سربراہ سیلانی ویلفیئر علامہ بشیر فاروق قادری، ڈاکٹر رضوان نقشبندی، ڈاکٹر عمران شامی، علامہ مدنی رضا، علامہ انس بندیالوی، علامہ عبدالمجید سعیدی، مفتی محمداکمل، بلال مکی، افضل چامڑیا، سر فرید اور شعیب مدنی اور دیگر نے خطاب کیا۔ مدارس اہلسنت کنونشن کے اختتام پر علامہ مدنی رضا نے سیلانی ویلفیئر کی جانب سے ملک بھر سے تشریف لائے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا

متعلقہ عنوان :