سندھ ہائی کورٹ کاڈپٹی ڈائریکٹر ایس بی سی اے کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم

جب تک عامر کمال جعفری عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہیں کرتے ہیں شناختی کارڈ بلاک رکھا جائے،عدالت عالیہ

پیر 11 دسمبر 2023 16:31

سندھ ہائی کورٹ کاڈپٹی ڈائریکٹر ایس بی سی اے کا شناختی کارڈ بلاک کرنے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2023ء) سندھ ہائی کورٹ نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف درخواست پرڈپٹی ڈائریکٹر ایس بی سی اے کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔پیرکوسندھ ہائیکورٹ میں گلبرگ ٹائون سینٹرل میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف درخواست پرسماعت ہوئی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایس بی سی اے گلبرگ سینٹرل عدالت میں پیش ہوئے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا کہ عدالتی احکامات کے باوجود تاحال جگہ کی انسپیکشن نہیں کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

آئندہ سماعت پر انسپیکشن کرکے رپورٹ جمع کرادی جائے گی۔ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی بھی کی جائے گی۔ عدالت نے احکامات پر عمل درآمد نا کرنے پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایس بی سی اے سینٹرل کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے۔ عدالت نے ڈپٹی ڈائریکٹر ایس بی سی اے عامر کمال جعفری کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جب تک عامر کمال جعفری عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہیں کرتے ہیں شناختی کارڈ بلاک رکھا جائے۔ عدالت نے سماعت 18 دسمبر تک ملتوی کردی۔ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف درخواست شہری محمد شاہد نے درخواست دائر کررکھی تھی۔

متعلقہ عنوان :