نوازشریف کاایجنڈاعوام کے مسائل حل کرنا ہے‘ملک جاوید اقبال

پیر 11 دسمبر 2023 17:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2023ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما امیدوار رکن پنجاب اسمبلی جاوید اقبال نے کہاہے کہ ملک و قوم کے خدمت گزار نوازشریف کے خلاف بنائے گئے تمام مقدمات بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں جس کی گواہی سازش کرنے والے بھی دے چکے ہیں اور فیصلے کرنے والے بھی دے چکے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ نوازشریف نے صبر کرتے ہوئے اپنا معاملہ اللہ تعالی پر چھوڑا تو پھر وقت نے انکی بے گناہی ثابت کی، مسلم لیگ (ن) کو کارکردگی کی بنیاد پر ہی ووٹ ملتا ہے ،ہم نے دہشتگردی ختم کی ،لوڈشیڈنگ ختم کی ،کراچی کو پرامن کیا ،مہنگائی اور بیروزگاری کو ختم کیا۔

انشااللہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ووٹ کی طاقت سے ہی حکومت بنائے گی۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کاایجنڈاعوام کے مسائل حل کرنا ہے ،مہنگائی کی چکی سے عوام کو نجات دلانا ہے ،صحت اور تعلیم کے میدان میں انقلابی اقدامات کرنے ہیں ،معیشت کو دوبارہ اسکے پاں پر کھڑا کرنا ہے۔