مقبوضہ جموں و کشمیر سے متعلق بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلہ کو مسترد کرتے ہیں، آفتاب شیر پائو

پیر 11 دسمبر 2023 20:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2023ء) قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کے حوالے سے فیصلہ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کے بحالی کے خلاف فیصلہ کو مسترد کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو ایکس ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ انصاف، قانون، انسانی حقوق،کی سراسر خلاف ورزی اور تعصب پر مبنی اقدام ہے، آج پھر ثابت ہوگیا کہ بھارت ہندوتوا نظریہ کا پرستار ہے۔

آفتاب شیرپاؤ نے کہا کہ یہ فیصلے کشمیریوں کی جدوجہد کو کبھی دبا نہیں سکیں گے ،ایک دن بھارتی تسلط کا شکار کشمیر جنت نظیر میں آزادی کا سورج ضرور طلوع ہوگا ۔