استحکام پاکستان پارٹی میں جلد بڑی شمولیتیں ہونے جارہی ہیں، علی جونیجو

پیر 11 دسمبر 2023 21:45

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2023ء) حیدرآباد میں استحکام پاکستان پارٹی(آئی پی پی)سندھ کے جنرل سیکرٹری علی جونیجو نے سندھ ترقی پسند پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر قادرمگسی سے ملاقات کی ،ملاقات کے بعد علی جونیجو نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی میں جلد بڑی شمولیتیں ہونے جارہی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق حیدرآباد میں آئی پی پی سندھ کے جنرل سیکرٹری علی جونیجو نے سندھ ترقی پسند پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں صوبے کی سیاسی صورتحال اور آنے والے انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا آئی پی پی سندھ کے صدر محمود مولوی ،علی جونیجو دوبارہ ڈاکٹر قادر مگسی سے ملاقات کریں گے۔سندھ ترقی پسند پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی نے کہاکہ تمام جماعتیں سندھ کے مسائل کے حل کیلئے ملکر جدوجہد کریں۔ استحکام پاکستان پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری علی جونیجونے کہا کہ آئی پی پی انتخابات سمیت سیاسی ماحول کیلئے رابطے اور ملاقاتیں کررہی ہے،پارلیمانی سیاست کرنے والے تمام قومپرست جماعتوں کے سربراہوں سے ملاقات کریں گیاستحکام پاکستان پارٹی میں جلد بڑی شمولیتیں ہونے جارہی ہیں۔