ہم نے اپنے ملک کے ساتھ بہت زیادتی کی اب ازالے کا وقت ہے، نوازشریف

کیوں ہم دنیا کے پست ترین ممالک میں شامل ہیں،ہمارا مقام بہت آگے تھا،1947میں ہم دنیا میں بہت آگے تھے،ہمارا ملک انڈسٹریل اور ایگری کلچر بیسڈ تھا، قائد ن لیگ کا خطاب

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری پیر 11 دسمبر 2023 22:03

ہم نے اپنے ملک کے ساتھ بہت زیادتی کی اب ازالے کا وقت ہے، نوازشریف
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 11 دسمبر2023ء) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے اپنے ملک کے ساتھ بہت زیادتی کی اب ازالے کا وقت ہے۔ انہوں نے ن لیگ کے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ دینے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیوں ہم دنیا کے پست ترین ممالک میں شامل ہیں،ہمارا مقام بہت آگے تھا،1947میں ہم دنیا میں بہت آگے تھے،ہمارا ملک انڈسٹریل اور ایگری کلچر بیسڈ تھا۔

ہمیں تو 75سال میں بہت آگے جانا چاہیے تھا ،دنیا کہاں چلی گئی اور آج ہم چھوٹی چھوٹی چیزیں امپورٹ کرتے ہیں۔ ہم نے خود اپنے ملک کے ساتھ بہت زیادتی کی ہے ،شاید زیادتی کے ازالے کا وقت آ رہا ہے تو ازالہ کرنا چاہیے. ہمیں سوچنا چاہیے کہ آخر ایسا کیوں ہوا ؟پارٹی کوشش کرے گی ٹکٹ کے حوالے سے میرٹ پر فیصلے ہوں ،دعا کریں فیصلے میرٹ پر ہوں اور ملک کو فائدہ ہو۔

(جاری ہے)

دعا کریں کہ ہم اس ملک کی خدمت میں لگ جائیں ،اگر آپ ازالہ چاہتے ہیں تو اپنی ذات سے باہر نکلنا ہوگا ،ملک اور قوم بہت زیادہ پریشانی کے عالم میں ہے۔ 2017میں ہماری حکومت بہت اچھی جا رہی تھی ،آج بھی اللہ ہمیں بہتر فیصلے کرنے کی توفیق دے ،ہمیں حکومت ملتی ہے تو اللہ بہتر فیصلے کرنے کی توفیق دے۔ ہمیں سب سے زیادہ اپنی قوم عزیز ہے ،پاکستان کا ہر بندہ خوشحال ہوگا تو ہر خاندان خوشحال ہو گا۔

ایک اچھا ترقی اور خوشحالی کی طرف چلنے والا معاشرہ ہو تو سب کیلئے اطمینان کا باعث ہوتا ہے۔ آپ نے ٹکٹس کیلئے درخواستیں دی ہیں ، ملک کیلئے ذات سے اوپر سوچیں۔ ملک بہت پیچھے چلا گیا ہے،اللہ تعالیٰ اس ملک کی حفاظت کرئے ،دعا ہے کہ ملک اورعوام خوشحال ہوں۔ کیوں ہم دنیا کے پست ترین ممالک میں شامل ہیں،ہمارا مقام بہت آگے تھا،1947میں ہم دنیا میں بہت آگے تھے،ہمارا ملک انڈسٹریل اور ایگری کلچر بیسڈ تھا۔

ملک میں مزدور اور کسان خوش تھا ،ملک سے دہشتگردی اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا تھا ،ملک تیزی سے آگے بڑھ رہا تھا ، سی پیک اور موٹروے بن رہے تھے۔ جب ہم آئے تو ملک میں 18، 18گھنٹے لوڈشیڈنگ تھی ،مخالفین حسد کرتے تھے ن لیگ 2018میں دوبارہ کلین سویپ کرے گی۔ آپ لوگ بھی جانتے تھے کہ ملک میں دوبارہ الیکشن ہوئے تو ن لیگ جیتے گی ،سب کچھ ڈائون ہو گیا ، وہ کیوں ہوا ، بار بار سوال کرتا ہوں۔ قوم جاننا چاہتی ہے کہ ایسا ہوا کیوں ؟پاکستان میں اب لوگ بجلی کا بل نہیں دے سکتے ،پاکستان میں ایسا عالم پہلے کبھی نہیں دیکھا۔