نوازشریف کا ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ پٹ چکا ہے

جس سپیڈ سے نوازشریف کے بھائی نے ریورس کروایا اب لوگوں کو پتا چل گیا یہ فضول باتیں ہیں، اگراب بیانیہ کھڑا کرنے کی کوشش کی تو پھر خود ٹانگ پر کھڑے نہیں رہ سکیں گے، فیصل واوڈا کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 13 دسمبر 2023 22:04

نوازشریف کا ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ پٹ چکا ہے
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 13 دسمبر 2023ء) سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ نوازشریف کا ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ پٹ چکا ہے، جس سپیڈ سے نوازشریف کے بھائی نے ریورس کروایا اب لوگوں کو پتا چل گیا یہ فضول باتیں ہیں۔ انہوں نے آج نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاید پی آئی اے کی فلائٹس پر بھی اسٹے آرڈر آجائے گا اور ماضی کی طرح اربوں روپے کا نقصان ہوگا۔

جب کوئی بیانیہ ایک بار پٹ جائے پھر وہ بیانیہ کبھی کھڑا نہیں ہوتا، اگر بیانیہ کھڑا کرنے کی کوشش کی تو پھر خود بھی ٹانگ پر کھڑے نہیں رہ سکیں گے، تھرڈ ورلڈ ممالک میں کرپٹ پریکٹس والے تمام لیڈر، میں کسی ایک کا نام نہیں لینا چاہتا، ان کا بیانیہ پٹ چکا ہے،نوازشریف کا ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ پٹ چکا ہے، نوازشریف نے بیانیہ اٹھایا شاید بِک جاتا ، لیکن جس سپیڈ سے ان کے بھائی نے جا کر ریورس کروایا اب لوگوں کو پتا چل گیا یہ پھوکی باتیں ہیں، اگر آپ زندگی میں کبھی کھڑے ہوگئے تو پھر ٹانگیں نہیں بچیں گی، کیونکہ اگر اخلاقی کریڈیبلٹی ہوتو پھر چٹان کی کھڑا ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

اگر ہم سیاستدان سمجھتے ہیں کہ اینٹی فوج بیانیہ بک رہا ہے لیکن اگر فوج اپنی ڈیفنس لائن سے ہٹی تو ملک کے پھر ٹکڑے ہوجائیں گے اور پھر سیاستدان کس چیز پر سیاست کریں گے۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے پارلیمانی بورڈ کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے جنرل باجوہ یا جنرل راحیل شریف کیخلاف کوئی سازش نہیں کی تھی، ہم نے تو ملک وقوم کیلئے کام کیا اور ڈلیور کیا تھا،بنچ کا کیا بگاڑا تھا کہ سازش کے تحت مقدمے بنائے گئے، میری دشمنی میں قوم کے ساتھ جو ہوا اس کا حساب لینا تو بنتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے لاہور آکر 21 اکتوبر کو کہا تھا کہ انتقام نہیں لینا چاہتا ، لیکن پوچھنا تو چاہیے کہ ایسا کیوں ہوا؟ قوم کو کیوں سزا دی گئی؟ بنچ کا کیا بگاڑا تھا سازش کے تحت مقدمے بنے۔ 25کروڑ عوام کے وزیراعظم کو دھکے دے کر نکالا گیا، ان مقدمات کا پول کھل گیا ہے یہ کتنا بڑا فراڈ اور جرم تھا، جب پانامہ میں کچھ نہیں ملا تو اقامہ پر نکال دیا۔