گوجرہ،دورکشوں کی باہمی تصادم سے دو طالبات جاں بحق،8افراد زخمی
بدھ 13 دسمبر 2023 22:15
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کی حدود میں موچی والا روڈپر نواحی چک نمبر 415 ج ب سے طالبات کو لے کر رکشہ آرہا تھا کہ مبینہ طور پر دھند کے باعث طالبات سوار رکشہ دوسرے رکشہ سے ٹکراگیا اور پیچھے سے آنے والی گنے سے لوڈٹریکٹر ٹرالی بھی رکشوں سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں دوطالبات 18 سالہ میرب اور 17 سالہ حاجرہ ساکنان 415 ج ب موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 6طالبات 18سالہ بازیلہ، 19سالہ اقراء، 18سالہ سائرہ، 17سالہ فائزہ، 18سالہ رکشہ ڈرائیور نعمان، 35سالہ رکشہ ڈرائیور فیاض خان، سمیت 8 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے، جبکہ متوفی طالبات کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ہیں۔گنے سے لوڈ ٹرالی کا ڈرائیور حادثہ کے فوری بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔تھانہ صدر پولیس قانونی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان کا فتح 2 گائیڈڈ راکٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ
-
بھارت کا ایران کے ساتھ چابہار بندرگاہ منصوبے کا دفاع
-
ضلع ننکانہ صاحب میں کلینک آن ویلزپروگرام کا آغاز
-
وزیراعلیٰ پنجاب کی رہائش گاہ کی سکیورٹی بہتربنانے کیلئے جدید آلات خریدنے کا فیصلہ
-
بس بہت ہوگیا اب فوج کا تمسخر اُڑانا بند کریں، سینیٹر فیصل واوڈا
-
مریم نوازنے ایجوکیشن ریفارمزبارے 5 سالہ پلان کا شیڈول طلب کرلیا
-
پنجاب پولیس نے آئندہ مالی سال کیلئے 1 کھرب 97 ارب روپے کا بجٹ مانگ لیا
-
ہماری پہچان کرپشن نہیں محنت اور ذہانت ہے، احسن اقبال
-
عدت نکاح کیس ، عمران خان ، بشری بی بی کی سزا کیخلاف اپیلوں پر وکیل رضوان عباسی کے جواب آنے تک سماعت ملتوی
-
آصف زرداری پرسنگین الزامات : شیخ رشید کی درخواست بریت پر فیصلہ محفوظ
-
دبئی لیکس، سیاستدان بتائیں، جن پیسوں سے جائیدادیں خریدیں وہ کہاں سے کمایا شبرزیدی
-
دبئی لیکس پرانی فلاپ فلم کا ریمیک ہے، خواجہ آصف، محسن نقوی سمیت دیگر کی وضاحتیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.