پی پی ایچ آئی ضلع میرپورخاص سمیت پورے سندھ میں بنیادی صحت کی فراہمی میں بہتر کام کر رہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر میرپورخاص ڈاکٹر رشید مسعود خان

UbaidUllah Kori عبید اللہ کوری جمعہ 15 دسمبر 2023 16:30

میرپورخاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - ۔15 دسمبر2023ء) ڈپٹی کمشنر میرپورخاص ڈاکٹر رشید  مسعود خان نے کہا ہے کہ پی پی ایچ آئی ضلع میرپورخاص سمیت پورے سندھ میں صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی میں اچھا کام کر رہی ہے۔ اس بات کا اظہار انہوں نے بنیادی صحت مرکز پلس پببن  تحصیل  ڈگری میں تزئین و آرائش شدہ عمارت کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ پی پی ایچ آئی میرپورخاص کی جانب سے تزئین و آرائش کردہ  بنیادی مرکز صحت میں 24 گھنٹے مفت ڈلیوری کی  سہولت، لیبارٹری ٹیسٹ، ای پی آئی، لیبر روم، او ٹی پی سینٹر اور ایل ایچ وی آگاہی وارڈ اور دیگر وارڈز کی بھی تزئین و آرائش کی گئی ہے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر میرپورخاص ڈاکٹر رشید  مسعود خان نے مزید کہا کہ پی پی ایچ آئی عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی میں بہت اچھے طریقے سے کام کر رہی ہے جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو صحت کی سہولیات فراہم ہو رہی ہیں اور ان کا معیار زندگی بھی بہتر ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

. اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر پی پی ایچ آئی مظہر ویسر اور ڈسٹرکٹ منیجر پی پی ایچ آئی میرپورخاص بی جیٹھا نند نے کہا کہ پی پی ایچ آئی لوگوں کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کر رہی ہے جس میں عوام کو بنیادی صحت کی مفت فراہمی بھی شامل ہے، ان کا مزید کہنا تھا  کہ ضلع  بھر میں جو بھی  PPHI کے مراکز ہیں جو  وہاں لوگوں کو مفت علاج، ادویات کی فراہمی اور 24 گھنٹے مفت ڈلیوری  کی سہولت بھی فراہم کر رہے ہیں۔

اس موقع پر اسٹنٹ کمشنر ڈگری محمد فیصل گجر، ایم این سی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر ندا سید، مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن پی پی ایچ آئی ظہیر احمد، بیسک ہیلتھ سنٹر پلس پببن کی میڈیکل آفیسر ڈاکٹر اسامہ مہر، فیمیل میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ملیحہ ارشاد، لیڈی ہیلتھ ورکرز نے بھی موجود تھے. بعد ازاں ڈپٹی کمشنر میرپورخاص ڈاکٹر رشید مسعود خان نے تعلقہ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈگری کا اچانک دورہ کرکے مختلف وارڈوں جس میں میل وارڈ ، فیمیل وارڈ ، ڈینٹل وارڈ ، لیبر روم ، دل کے وارڈ ، الٹراسائونڈ وارڈ کا بھی تفصیلی دورہ کیا اور ایم ایس کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں آنے والے مریضوں کا بہتر علاج سمیت صحت کی تمام مطلوبہ سہولیات فراہم کی جائیں جو ان کا حق ہے . اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر الیاس جٹ نے بتایا کہ تعلقہ ہیڈکواٹر ہسپتال میں صبح کی شفٽ میں روزانہ 800او پی ڈی ہوتی ہے مگر ہسپتال میں ماہر امراض کے ڈاکٹروں ، پیرا میڈیکل اسٹاف کی کمی اور بجٹ کی کمی کا مسئلہ ہے جس پر ڈپٹی کمشنر میرپورخاص ڈاکٹر رشید مسعود خان نے  ایم ایس کو یقین دلاتے ہوئے ہدایت کی کہ اس ضمن میں مسائل کے حل کے لیے الگ الگ رپورٹ بنا کر دی جائے تاکہ ان مسائل کو حل کروایا جا سکے . قبل ازیں ڈپٹی کمشنر میرپورخاص ڈاکٹر رشید مسعود خان نے اسٹنٹ کمشنر ڈگری محمد فیصل گجر کے ہمراہ  یو سی نمبر 1 میں گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول  کی خستہ حالی  کا شکار عمارت کا بھی دورہ کیا اس موقع پر اسکول کی پرنسپل نے بتایا کہ اسکول کی عمارت خستہ حالت کی وجہ سے طالبات کا داخلہ بھی بہت کم ہے اس لیے اسکول کی عمارت کی مرمت کروائی جائے تاکہ طالبات بے خوف و خطر اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں جس پر ڈپٹی کمشنر میرپورخاص ڈاکٹر رشید مسعود خان نے یقین دلایا کہ اسکول کی عمارت کی مرمت کے لیے ضلع انتظامیہ ، مخیر حضرات اور تعلیم پر کام کرنے والی سماجی تنظیموں کی مدد سے عمارت کی مرمت کروانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی . بعد اذاں ڈپٹی کمشنر میرپورخاص ڈاکٹر رشید مسعود خان نے اسٹنٹ کمشنر ڈگری کے ہمراہ واٹر سپلائی کا بھی دورہ کیا