گ* سندھ میں اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر بھرپور کامیابی حاصل کریں گے، بشیر میمن

) پیپلز پارٹی نے صوبے میں 15 سال میں 20 ہزار روپے کا بجٹ خرچ کیا ہے ہ ہ بجٹ کہاں خرچ ہوا ہے اس کی تحقیقات ہونی چاہیے 18 ترمیم کوئی صحیفہ نہیں ہے اس میں مزید ترامیم کے لیے ایم کیو ایم سے بات چل رہی ہے، پریس کانفرنس

جمعہ 15 دسمبر 2023 20:25

`حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2023ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر بشیر میمن نے کہا ہے کہ سندھ میں اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر بھرپور کامیابی حاصل کریں گے۔ پیپلز پارٹی نے صوبے میں 15 سال میں 20 ہزار روپے کا بجٹ خرچ کیا ہیوہ بجٹ کہاں خرچ ہوا ہے اس کی تحقیقات ہونی چاہیے ۔18 ترمیم کوئی صحیفہ نہیں ہے اس میں مزید ترامیم کے لیے ایم کیو ایم سے بات چل رہی ہے۔

وہ حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کررہے تھے۔اس موقع پر سابق سینیٹر نہال ہاشمی، سابق رُکن قومی اسمبلی کھئیل داس کوہستانی، خالد عزیز آرائیں اور دیگر بھی موجود تھے۔بشیر میمن نے کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی نے انتخابات میں 38 فیصد ووٹ لئے ہیں۔ جبکہ گزشتہ پندرہ سالوں میں 20 ہزار ارب روپے ملے ہیں لیکن عرصہ دراز سے سندھ کی حالت نہیں بدلی ہے۔

(جاری ہے)

اتنے عرصے میں چار این آ ئی سی وی ڈی اور ایک گمبٹ ہسپتال قائم کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 18 وی۔ ترمیم کوئی صحیفہ نہیں ہے ہم ہر شہری کو برابر کے حقوق دلوانا چاہتے ہیں ۔ 18 ویں ترمیم میں مزید ترمیم کے لیے ایم کیو ایم سے بات چیت چل رہی ہے 18 ترمیم کا کریڈٹ کسی ایک جماعت کو نہیں لینا چاہیے ۔ مسلم لیگ سمیت تمام جماعتوں نے مل کر اس پر کام کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آ نے والے انتخابات میں 18 ویں ترمیم کارڈ کے بجائے کرپشن۔ منی لانڈرنگ ۔ زمینوں پر قبضے کا حساب دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف پر جو بھی مقدمات قائم کیے تھے وہ تمام جھوٹے ثابت ہوئے۔ جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل کیس میں نے خود تفتیش کیا تھا۔ پنامامہ سے اقامہ کہاں سے نکل آ یا بیٹے سے تنخواہ لینے پر نواز شریف پر جھوٹا مقدمہ قائم ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں لیول پلینگ فیلڈ ہم مانگ رہے ہیں ۔ نگراں وزیر اعلی سندھ اچھے انسان ہیں مگر وہ پرانے مافیا کے ہاتھوں یرغمال ہیں۔انہوں ہے کہا کہ آ ئندہ سے آ نے والے الیکشن میں شہباز اسپیڈ نظر آ ئیے گی اور ن لیگ ملک بھر میں کامیابی حاصل کریگی، انہوں نے ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ را ؤ انوار کا پروگرام میں نے دیکھا اس نے وائٹ کالر کرائم سے متعلق باتیں کی ہیں اس کی تحقیقات کیلئے اعلی سطح تحقیقاتی کمیشن بنانا چاہئے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف الیکشن سے بھاگنا چاہتی ہے یہ فرق ہے نواز شریف کی واپسی کا اب ثابت ہوگیا ہے۔ ایک اجلاس میں ایک لیڈر نے کہاتھا کہ ہمیں شہباز اسپیڈ چاہئے