آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی کاپیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

پیر 18 دسمبر 2023 08:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2023ء) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد معروف عالم دین اور سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ۔

(جاری ہے)

حامد سعید کاظمی اوراحمد سعید کاظمی کی شمولیت کے موقع پر نیئر بخاری، مخدوم احمد محمود اور عبدالقادر شاہین بھی موجودتھے۔صدر آصف زرداری نے حامد سعید کاظمی اور احمد سعید کاظمی کو دیگر رفقا ء سمیت پیپلزپارٹی میں میں شمولیت پر مبارک باد دی۔