Live Updates

بلاول بھٹو کی تقریر کے دوران عمران خان کے حق میں نعرے بازی

لاہور ہائیکورٹ بار میں بلاول بھٹو زرداری کی تقریر کے دوران ’وزیراعظم عمران خان‘ کے نعرے لگ گئے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 19 دسمبر 2023 14:55

بلاول  بھٹو کی تقریر کے دوران عمران خان کے حق میں نعرے بازی
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 19 دسمبر 2023ء ) آج پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری لاہور پہنچے جہاں انہوں نے لاہور ہائیکورٹ بار سے خطاب کیا۔لاہور ہائیکورٹ بار میں بلاول بھٹو زرداری کی تقریر کے دوران وزیراعظم عمران خان کے نعرے گونج اٹھے۔بلاول بھٹو کی تقریر کے دوران چند وکلاء کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان کے حق میں نعرے بازی کی گئی۔

۔بلاول بھٹو نے لاہور ہائیکورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری دو نسلیں انصاف مانگنے کیلئے آتی رہیں، آج تک لاہور ہائیکورٹ کو کرائم سین کی صورت میں دیکھا جاتا ہے، آصف علی زرداری کا 12 سال پہلے کا ریفرنس آج سپریم کورٹ میں سنا جارہا ہے، امید ہے قائد عوام کو اتنے سال بعد انصاف دیا جائے گا، امید ہے قائد عوام اور اس ملک کےعوام کو انصاف دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

چئیرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ عوام نے کم وسائل میں بھی محنت کرکے دکھائی کہ ہم کسی سے کم نہیں، قائدعوام نے مسلم امہ کو لاہور میں جمع کیا اور او آئی سی اجلاس کرایا، قائد عوام نے مسلم ممالک کو سمجھایا کہ آپ کا تیل کمائی کا ذریعہ اور طاقت ہے، قائد عوام نے مسلم ممالک کو کہا تھا کہ اپنی اس طاقت کو استعمال کریں۔ ان کا کہنا ہے کہ آج یہاں عمران خان کے نعرے لگے تو دیکھ کر خوشی ہوئی، یہاں نعرے لگا رہے تھے تو پیچھے عمران خان کیلئے نعرے لگے، میں نعرے لگنے پر خوش ہوں، پاکستان میں اس وقت سیاست میں پولرائزیشن ہے، سب ایک دوسرے کو محب وطن پاکستانی مانیں، چاہے وزیراعظم پی پی، ن لیگ یا پھر پی ٹی آئی سے ہی کیوں نہ ہو۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان کا کہنا تھا سب چورہیں میں کسی سے بات نہیں کروں گا، بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا خودکشی کرلوں گا لیکن چوروں سے بات نہیں کروں گا، سیاسی اختلافات کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہیئے، سیاست میں تربیت دی جاتی ہے میرے ہو تو اچھے ہو، دوسری پارٹی سے تعلق پر تنقید کی جائے تو ایسے ملک نہیں چل سکتا۔ 
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات