پتوکی،ن لیگی باپ بیٹے رانا محمد حیات خاں، رانا سکندر حیات خاںنے این اے 134, پی پی 183کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے

بدھ 20 دسمبر 2023 22:45

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 دسمبر2023ء) ن لیگی امیدواروں باپ بیٹے رانا محمد حیات خاں، رانا سکندر حیات خاںنے این اے 134, پی پی 183کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے ۔ حلقہ این اے 134 اور پی پی ،182 183، کی سیٹوں پر کاغذات نامزدگی اسسٹنٹ کمشنر آفس پتوکی جمع کروانے کا سلسہ جاری ن لیگی امیدواران قافلہ کی صورت میں پھولنگر سے پتوکی اے سی آفس پہنچے جگہ جگہ پھولوں کی پتیاں نچھاورکرکے استقبال کیا گیا ن لیگی امیدواران کے ہمراہ سیکڑوں کارکنان ،جیالے موجودلیگی کارکنان ورکروں نے میاں نواز شریف کے حق میں نعرے بازی کی ن لیگی امیدوار رانا محمد حیات خاں نے این اے 134 قومی اسمبلی کے لئے کاغذات نامزدگی اے سی آفس میںجمع کروائے جبکہ ن لیگی امیدواراین اے 134رانا محمد حیات خاں کے بیٹے ن لیگی امیدوار رانا سکندر حیات خاںنے صوبائی اسمبلی پی پی183 کے لئے کاغذات نامزدگی ڈگری کالج پتوکی میںجمع کروائے ۔

(جاری ہے)

این ای134 امیدوارقومی اسمبلی رانا محمد حیات خاں،پی پی 183امیدوار رانا سکندر حیات خاںنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 8 فروری کو ن لیگ کی فتح ہوگی میاں نواز شریف ملک کے چوتھی بار وزیر اعظم بنیں گے 2018میں الیکشن چوری کیا گیا بار بار پارٹیاں بدلنے والوں کو عوام 8فروری کو مسترد کردیں گے تحصیل پتوکی کی عوام کا حق چھیننے والوں نے عوام کو کچھ نہ دیا ہر طرف مسائل ہی نظر آتے ہیں 2018میں ترقی کا سفر روکا گیا 8فروری 2024سے ترقی کا سفر دوبارہ سے شروع ہوگااس موقع پر صدر امن پریس کلب پتوکی محمد نوید بھٹی ،صدر الیکٹرانک میڈیا پتوکی سید شاہین بخاری، احمد عثمان ساجد ،سمیت دیگر موجود تھے۔