ہ*سانگلہ ہل، این اے 111 ننکانہ صاحب ون برجیس طاہر نے کاغذات نامزدگی داخل کرا دیئے

بدھ 20 دسمبر 2023 21:15

e سانگلہ ہل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 دسمبر2023ء) قومی اسمبلی این اے 111 ننکانہ صاحب ون سانگلہ ہل چوہدری محمد برجیس طاہر نے کاغذات نامزدگی داخل کرا دئے ہیں۔6مرتبہ ایم این اے کاالیکشن جیت کرساتویں بارجیت کے لئے پرعزم نظرآتے ہیں۔الیکشن2024میں انتخابات میں حصہ لینے کے لئے سابق گورنروفاقی وزیرامور کشمیرمرکزی نائب صدر مسلم لیگ ن چوہدری محمدبرجیس طاہرنے قومی حلقہ این اے 111ننکانہ صاحب ون سانگلہ ہل سے ایم این کے لئے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسرحلقہ این اے 111ننکانہ صاحب ون مزمل الیاس کے دفتر میں جمع کرائے۔

برجیس طاہر اس سے قبل چھ مرتبہ ایم این اے بن کرقومی اسمبلی میں عوام کی آوازبن کرساتویں مرتبہ ش*جیت کے لئے پرعزم نظرآتے ہیں۔ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے تین امیدوارطارق محمود باجوہ۔

(جاری ہے)

میاں عاطف اوراحسن رضاواہگہ میدان عمل میں مصروف ہیں۔صوبائی حلقہ پی پی 132ننکانہ صاحب ون انتخابات میں حصہ لینے کیلئی14امیدواروں نے پہلے روز ریٹرننگ آفیسر اسسٹنٹ کمشنر سانگلہ ہل مدثر ممتاز ہرل کی عدالت سے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے ہیں،ان امیدواروں میں چوہدری طارق محمود باجوہ،شازیہ طارق باجوہ،سلطان طارق باجوہ،کرنل(ر) امانت علی ،ڈاکٹر سخاوت علی،الحاج ملک اعظم۔

،میاں شفیق الرحمن ونگڑ،محمد عدنان رامے ایڈووکیٹ(پنواں)،محمد عثمان اشرف (پنواں)،ملک سرفراز احمد(شاہ کوٹ)،محمد اکرم (چکیرہ چک 5)،خالد اسماعیل اور محمد طاہرشامل ہیں الیکشن 2024 کے لیے پی پی 132 سے تحریک لبیک پاکستان کی طرف سے 6 امید واروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے ہیں۔