انشاء اللہ 8 فروری 2024 کتاب اور عوام کی جیت کا دن ہوگا، امیدوارپی ایس 2 جیکب آباد

جمعرات 21 دسمبر 2023 19:31

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 دسمبر2023ء) جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے صوبائی حلقہ پی ایس 2 جو یو آئی رہنماء میر شفیق خان کھوسو اپنے اتحادی سابق وزیراعظم محمد میاں سومرو اور این اے 191 جے یو آئی کے امیدوار میر شاھزین خان بجارانی کے ساتھ آر او آفیس ٹھل پہنچ کر اپنے نامزدگی فارم جمع کرائے ۔

(جاری ہے)

جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی رہنماء میر شفیق خان کھوسو نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن ملکی سیاست کے تاج ہیں,جے یو آئی نے ہمیشہ غریب عوام کا ہی سوچا ہے،انشاء اللہ 8 فروری 2024 کتاب اور عوام کی جیت کا دن ہوگا۔\378