۵ایم کیو ایم پاکستان کا خیبر پختونخوا اور لوئر دیر سے بھی آئندہ الیکشن میں امید وا ران کھڑا کرنے کا اعلان

m این اے 7 سے ملک مہتاب خان کوا مید وار نامزد کر دیا گیا

جمعہ 22 دسمبر 2023 19:55

ٖ پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 دسمبر2023ء) ایم کیو ایم پاکستان نے خیبر پختونخوا اور لوئر دیر سے بھی آئندہ الیکشن میں امید وا ران کھڑا کرنے کا اعلان کر دیا لوئر دیر کے حلقہ این اے 7 سے ملک مہتاب خان کوا مید وار نامزد کر دیا اس حوالے سے تیمرگرہ پریس کلب میں پریس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان خیبر پختون خوا کے صو بائی صدر عارف اللہ جاوید، نے ملاکنڈ ڈویژ ن کے صدر ملک مہتاب خان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم پا کستان نے انتخابات میں بھر پورحصہ لیں گی اور اس مقصد کے لئے انھوں نے تنظیم سازی کرکے صوبائی تنظیم تشکیل دیکر فضل کریم سینئر نائب صدر، میاں عبدالمنان جنرل سیکرٹری، نائب صدور محمد رووف، عبدالرزاق،رابطہ سیکرٹری احسان اللہ، زاہد شاہ فنانس سیکر ٹری، محمد ظاہر اللہ ایڈوکیٹ، حمایت سید کو پریس سیکرٹری منتخب کیا ہیں انھوں نے کہا کہ صوبہ خیبر پختون خوا کو چار زون پشاور، ڈی ائی خان، ملاکنڈ، اور ایبٹ آباد زون میں تقسیم کیا گیا ہے اور وہ تمام زون سے نظریا تی کارکنان اور امید ا روں کو میدان میں اتار کرکھڑا کرینگے انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان غریب عوام کی نمائندہ پا رٹی ہے ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ 30 فیصد پختون ایم کیو ایم میں شامل ہیں انھوں نے کہا کہ ان کی سیاست غریب عوام کی نما ئندگی اور ان کا خدمت کرنا ہے اور انشا اللہ ملک بھر سے ایم کیو ایم کے امید واران کا میابی حاصل کرینگی