پرویز خٹک نے قومی و صوبائی اسمبلی نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے

جمعہ 22 دسمبر 2023 21:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2023ء) پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے چیئرمین اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے قومی اسمبلی کے حلقہ 33 سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے ہیں۔

(جاری ہے)

پرویز خٹک نے نوشہرہ سے قومی اسمبلی کے ساتھ 2 صوبائی حلقوں پی کے 87 اور 88 سے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما میاں افتخار حسین نے پی کے 89 جبکہ ن لیگ کے اختیار ولی نے این اے 33 اور پی کے 88 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔جمعیت علماء اسلام (ف) کے لیاقت خٹک نے این اے 34 اور پی کے 87 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔