ایم ڈی اے کی غیرقانونی وبلامنظوری کمرشل تعمیرات کے خلاف کارروائیاں،متعدد عمارات سیل کردیں۔

ہفتہ 23 دسمبر 2023 17:51

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2023ء) ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے)کی ٹیم نے بوسن روڈ پرغیرقانونی وبلامنظوری کمرشل تعمیرات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد عمارات سیل کر دیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹرجنرل ایم ڈی اے ڈاکٹرمحمد زاہد اکرام کی ہدایت پرعمل درآمد کرتے ہوئے ایم ڈی اے انفورسمنٹ کی ٹیموں نے بوسن روڈ پرغیرقانونی کمرشل تعمیرات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے زونا کارکیئر، آسکر پیٹرول پمپ،بشیرپلازہ، کِپس کالج سبزہ زارکیمپس،نیکسٹ کالج،احمد سویٹس،مبارک ملک شاپ،ریاض اینڈ سنز،حیدر گفٹ شاپنگ،چمن آٸس کریم،محبوب طارق کے دو کمرشل ہال اور بلوم فیلڈ ہال آفیسرز کالونی کیمپس کوسیل کردیا۔

جبکہ بوسن روڈ پر واقع شہباز بھٹی کی غیرمنظور شدہ دوکانات کو بھی سیل کردیا گیا۔آپریشن میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ و ٹاؤن پلاننگ ڈائریکٹوریٹ کے متعلقہ افسران و انفورسمنٹ سیلنگ سکواڈ شریک تھے۔