لوئردیر ،دو قومی اسمبلی کے حلقوں کے لئے 67 امید واروں نے کا غذات نامزدگی جمع کرا دئے

پیر 25 دسمبر 2023 10:40

دیر لوءیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 دسمبر2023ء) لوئردیر کے دو قومی اسمبلی کے حلقوں سے مجموعی طور پر 67 امید واران نے کا غذات نامزدگی جمع کرائےہیں ۔

(جاری ہے)

حلقہ این اے 6 لوئر دیر سے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق، پی ٹی آئی کے سابق ایم این اےمحمد بشیر خان، اے این پی کے سابق ایم پی اے حاجی بہادر خان،ودیگر جبکہ این اے 7 لوئر دیر سے اے این پی کے سابق سنیٹر زاہد خان، اے این پی کے آزاد امید وار حسین شاہ یوسف زئی،جمیعت علمائے اسلام کے سابق سینیٹر مولانا گل نصیب خان،پیپلز پارٹی کے سابق وفاقی وزیر ملک عظمت خان ،عالم زیب ایڈوکیٹ ،جماعت اسلامی کے مولانا اسماعیل ،جے یو آئی لوئر دیر کے امیر سراج الدین ،پی ٹی ای کے سابق ایم این اے سید محبوب شاہ،پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے مرکزی نائب صدر وسابق صوبائی وزیر مظفر سید ایڈوکیٹ، ودیگر شامل ہیں۔

اسی طرح پی کے 14 سے 35 امیدواران، پی کے 15 سے 42 ،پی کے 16 سے 30 امیدواروں پی کے 17 سے 37 جبکہ پی کے 18 سے 21 امیدواروں نے کا غذات نامزدگی جمع کرانے ہیں اور ایک ایک سیاسی پارٹی سے کئی کئی امیدواروں نے اور خصوصاً پی ٹی آئی کے ایک ایک حلقے سے زیادہ امیدوار وں نے کا غذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔