سوات ،این اے 3 ،این اے 4 کیلئے مراد سعید کے کاغذات جمع کرادیئے گئے

منگل 26 دسمبر 2023 05:45

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 دسمبر2023ء) سوات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 3 اور این اے 4 کے لئے پی ٹی آئی کے روپوش رہنما مراد سعید کے کاغذات جمع کرادیئے گئے ۔ کاغذات ان کے وکلاء نے جمع کرائے ۔

(جاری ہے)

مراد سعید این اے 4 سے گزشتہ انتخابات میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے اور وفاقی وزیر مواصلات بھی رہے۔ 9 مئی کے واقعات کے بعد مراد سعید روپوش ہو گئے ہیںاور ان کے خلاف متعدد تھانوں میں مقدمات بھی درج کئے گئے ہیں ۔