اسحاق ڈار ،رانا ثنااللہ سے شمعونہ بادشاہ قیصرانی کی ملاقات

ڈیرہ غازی خان سے مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کے لئے لائحہ عمل بارے تبادلہ خیال کیا گیا

منگل 26 دسمبر 2023 20:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 دسمبر2023ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے انچارج الیکشن سیل اسحاق ڈار اور پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ سے شمعونہ بادشاہ قیصرانی نے ملاقات کی جس میں ڈیرہ غازی خان سے مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کے لئے لائحہ عمل بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ملاقات میں اس امید کااظہار کیاگیا کہ مسلم لیگ ڈیرہ غازی خان کے تمام حلقوں سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی، ملاقات میں این اے 183، پی پی 284 اور 285 کی کامیابی کیلئے غوروخوض کیاگیا۔ شمعونہ بادشاہ قیصرانی نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں نواز شریف واضح اکثریت سے فتح حاصل کریں گے۔