پاکستان کا 400 کلومیٹر تک اہداف کو نشانہ بنانے والے فتح ٹو میزائل کا میاب تجربہ

بدھ 27 دسمبر 2023 17:35

پاکستان کا  400 کلومیٹر تک   اہداف کو نشانہ بنانے والے فتح ٹو میزائل  کا ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 دسمبر2023ء) پاکستان نے 400 کلومیٹر تک انتہائی درستگی سے اہداف کو نشانہ بنانے والے فتح ٹو میزائل کا میاب تجربہ کیا ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ میزائل جدید ترین ایویونکس ، نیویگیشن سسٹم اور منفرد پرواز کی صلاحیت سے لیس ہے ۔

(جاری ہے)

ہتھیاروں کا نظام 400 کلومیٹر کی حد تک انتہائی درستگی کے ساتھ اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بدھ کو تینوں مسلح افواج کے سینئر افسران ، سائنسدانوں اور انجنیئرز فتح ٹو میزائل تجربے کے موقع پر موجود تھے ۔صدرمملکت ، نگران وزیراعظم ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور آرمی چیف نے فتح ٹو میزائل کے کامیاب تجربے پر مسلح افواج کے ماہرین اور سائنسدانوں کو مبارکباد دی۔\932