بہاولنگر الیکشن 2024 کے لئے ضلع کی 4 قومی اور 8 صوبائی اسمبلی نشستوں کےلئے امیدواروں کی سیکروٹنی کا مرحلہ مکمل ہوگیا

اتوار 31 دسمبر 2023 00:40

بہاولنگر 30 دسمبر (اے پی پی) (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 دسمبر2023ء) بہاولنگر ضلع میں انتخابات کاغذات نامزدگی جانچ پڑتال مکمل حتمی لسٹیں آویزاں کردی گئیں قومی و صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کے لیے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جانچ پڑتال مکمل کرلی گئی ضلع بہاولنگر قومی اسمبلی کی چار نشستوں پر کل 81 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے حلقہ این اے 160 سے 13 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائےتھے این اے 160 سے تمام 13 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے حلقہ این اے 161 سے 29 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے این اے 161 سے 28 امیدواروں کے کاغذات منظور جبکہ 1 امیدوار مسترد ہوگئے حلقہ این اے 162 سے 21 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے این اے 162 سے کل 20 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور، 1 مسترد ہوگئے حلقہ این اے 163 سے 25 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے این اے 163 سے 20 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور. 5 امیدوار مسترد یوگئے ضلع بہاولنگر کی آٹھ صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر 187 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے حلقہ پی پی 237 میں 9 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے تمام 9 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے حلقہ پی پی 238 میں 20 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے 17 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور 3 مسترد ہوگئےحلقہ پی پی 239 میں 29 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے 25امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور جبکہ 4 امیدواروں کے کاغذات مسترد ہوگئے مسترد ہونے والوں میں وسیم ممونکا، شہزاد رشید جٹ سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب، محمد اسامہ خالد، محمد سعید شامل ہیں حلقہ پی پی 240 میں 35 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے تمام 35 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے حلقہ پی پی 241 میں 27 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے پی پی 241 سے 25 امیدواروں کے کاغذات منظور 2 امیدوار مسترد ہوگئے حلقہ پی پی 242 میں 23 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے تمام 23 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے حلقہ پی پی 243 میں 16 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے پی پی 243 سے 15 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور، 1 امیدوار کے مسترد ہوگئے حلقہ پی پی 244 میں 28 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے پی پی 244 سے 23 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے پی پی 244 سے 5 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے�

(جاری ہے)