
چاہت فتح علی خان نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کی وجہ بتا دی
دوہری شہریت کو جواز بنا کر کاغذات مسترد کیے گئے، ریٹرننگ افسر کے فیصلے پر حیرت ہوئی، تارکین وطن کے لیے خصوصی قانون سازی ہونی چاہیے۔چاہت فتح علی خان کی گفتگو
مقدس فاروق اعوان
پیر 1 جنوری 2024
17:34

(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ وہ آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑیں گے۔
حلقہ این اے 128 سے سلمان اکرم راجہ، شفقت محمود، حافظ نعمان سمیت دیگر نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔ حلقہ این اے 128 سے امیدوار کاشف رانا عرف استاد چاہت فتح علی خان نے انتخابی ترانے اور منشور کا بھی اعلان کیا تھا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے استاد چاہت فتح علی خان نے کہا کہ میری کوشش ہوگی کہ میرا انتخابی نشان ’’باجا ‘‘ ہو کیونکہ فتح ہوگی تو باجا ہی بجے گا۔انہوں نے کہا کہ انتخابات میں کامیاب ہو کر سیوریج سسٹم بہتر کریں گے اور میں چاہتا ہوں کہ لوکل باڈی انتخابات دوبارہ ہوں۔ادھرمعروف ٹک ٹاکر صندل خٹک نے بھی انتخابی میدان میں قسمت آزمائی کا فیصلہ کرتے ہوئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹک ٹاکر صندل خٹک نے صوبہ خیبرپختونخوا سے خواتین کی مخصوص نشست کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں، انہوں نے کہا ہے کہ مجھے عوام کی حمایت حاصل ہے، جیت کر اپنے علاقے کی بہتری کے لیے کام کروں گی، تاہم کس سیاسی جماعت سے وابستہ ہوں وہ ابھی نہیں بتا سکتی۔ صندل خٹک کہتی ہیں کہ خواتین کو بااختیار بنانا میرا مقصد ہوگا، اس کے علاوہ میرے آبائی علاقے میں مسائل بھی ہیں جن کے حل کے لیے انتخابی میدان میں نکلی ہوں۔مزید اہم خبریں
-
معافی تلافی کرکے جیل سے باہر نکلنا ہی عملیت پسندی ہے، سہیل وڑائچ کا عمران خان کو مشورہ
-
ڈیلٹا کی موت: دریائے سندھ سکڑتا اور ڈوبتا جا رہا ہے
-
ڈیئر قیدی جی! سہیل وڑائچ کا عمران خان کے نام کالم میں یوٹرن لینے کا مشورہ
-
ڈکی بھائی کو کیوں گرفتار کیا گیا؟ یوٹیوبر کیخلاف درج مقدمے کی تفصیل سامنے آگئی
-
پاکستان میں سیلاب: بنیر میں 220 ہلاکتیں، ریلیف آپریشن جاری
-
مون سون کے ابھی مزید سپیل آئیں گے، شدت پہلے سے بھی زیادہ ہوگی، چیئرمین این ڈی ایم اے
-
آلو اور ٹماٹر کی تو پرانی رشتہ داری نکل آئی
-
تاریخ کے دو رُخ | ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
-
پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کے لیے فیملی ہومز، ایک دیرینہ خواب کی تعبیر
-
جرمنی میں مستحق شہریوں کو 47 بلین یورو کی ریکارڈ ادائیگیاں
-
نوازشریف اس لیے کوئی بیان نہیں دیتے تاکہ شہبازشریف اپنی سوچ سے کام کریں، عرفان صدیقی
-
لاہور میں غیر اخلاقی تقریب پر پنجاب حکومت کا نوٹس، مرکزی ملزم سمیت متعدد افراد گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.