صاف و شفاف الیکشن کا انعقاد نگران حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے، جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان

ﷺعوام 8فروری کوجمعیت نظریاتی کے انتخابی نشان تختی کوووٹ دیکرکامیاب کریں، مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستارشاہ چشتی

منگل 2 جنوری 2024 21:30

ث*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جنوری2024ء) مرکزی جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستارشاہ چشتی نے جمعیت نظریاتی کے نامزد امیدواروں سے انتخابی مہم کے سلسلے میں مولانا محمد اسماعیل، حاجی عطاء اللہ، حیدرخان ساحل ہنہ کے ملامجیب اللہ علاوالدین خان اوردیگرسے ملاقاتوں میں کہاکہ جمعیت نظریاتی اخلاق رواداری اور محبت سے انتخابی مہم چلاکر اپنا پروگرام گھر گھر پنچائیں گے انتخابات میں مقابلہ کسی دشمن سے نہیں ہم سب آپس میں بھائی بھائی ہے جماعتوں کے درمیان سیاسی اختلاف ہے سیاسی اختلاف کو دشمنی بنانے کے قائل نہیں فیصلہ عوام ووٹ سے کریگا انہوں نے کہا کہ امیدوار کو صرف رابطے تک اختیار ہے ہر ورکر جماعتی منشور کو گھر گھر تک پہنچائے جمعیت نظریاتی کی سیاست لسانی، علاقائی ، قبائلی اور مذہبی عصبیت سے بالاترہوکرتمام انسانیت کی بلاتفریق خدمت کاجذبہ رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ قوم تمام سیاسی جماعتوں کے کردار کودیکھ لیاہے اب پہرموقع ہاتھ آیا ہے کہ سابقہ نمائندوں کاا حتساب کرے جوجماعتیں آپ کی ووٹ سے اقتدار تک پہنچی ہے لیکن ان جماعتوں نے ملک کو سیاسی، معاشی اور دفاعی لحاظ سے کمزور کیا انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام نظریاتی قوم کی امیدوں کی آخری کرن بن چکی ہے جمعیت نظریاتی اصولی سیاست کی قال ہے جاگیر دار اور سرمایہ دار نے قوم کو بنیادی حقوق سے محروم رکھ کر عوام کا استحصال کیا گیا انہوں نے کہا کہ ملک میں صاف و شفاف الیکشن کا انعقاد نگران حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے شفاف انتخابات سے برسر اقتدار جماعتیں ملک کو استحکام کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے حقیقی حکمران کی ضرورت ہے انھوں نے کہاکہ عوام 8فروری کوجمعیت نظریاتی کے انتخابی نشان تختی کوووٹ دیکرکامیاب کریں