ا* نواز شریف کی قیادت میں ملک کو بحرانوں سے نکالیں گے،کلیم شیخ

بدھ 3 جنوری 2024 20:05

ُحیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جنوری2024ء) پاکستان مسلم لیگ ن حیدرآباد کے صدر کلیم شیخ نے کہا ہے کہ ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف کی خدمات کو پاکستان کی عوام نے ہمیشہ سراہا ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ ایک بار پھر آپ کو وزیراعظم پاکستان بنائیں تاکہ ملک پاکستان میں خوشحالی کا دور واپس آ سکے ظلم و جبر کا خاتمہ ہو بے روز گاری اور مہنگائی کی کمر ٹوٹ جائے بجلی اور گیس وافر مقدار میں ہو پاکستان میں ہر طرف خوشحالی ہو ان خیالات کا اظہار وہ حیدرآباد میں پاکستان مسلم لیگ ن کے آفس میں انتخابی مہم کے سلسلے میں آنے والے معززین اور پاکستان مسلم لیگ ن کے عہدیداران وکارکنان سے کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ 8 فروری پاکستان مسلم لیگ ن کی فتح کا دن ہوگا پاکستانی قوم میاں محمد نواز شریف کو کامیاب کر کے ایک نئے دور کا آغاز کریں گے انہوں نے کہا کہ ہماری دعا ہے کہ پاکستان کی عوام کے لئے نیا سال محبتوں معاشی ترقی خوشحالی اور مضبوط ترین پاکستان بنے انشا اللہ پھر سے میاں محمد نواز شریف کی حکومت آئی گی اور پاکستان کی قسمت بدلے گی انشا اللہ نیا سال بہتری کا سال ہوگا اور جیت پاکستان مسلم لیگ ن کی ہوگی پھر سے بہتری کا سفر شروع ہوگا پاکستانی قوم میاں محمد نواز شریف کی حکومت میں بہتری کی طرف جائیں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے اپنے سابقہ دور میں ملک سے دہشتگردی بدترین لوڈ شیڈنگ پر قابو پا کر ملک کو اندھیروں سے نکال کر روشنی سے ہمکنار کیا تھا اب اگر پاکستانی قوم نے مسلم لیگ ن کو 2024 کے انتخابات میں موقع دیا تو ہم ایک بار پھر سے پاکستان کو میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں بحرانوں سے نکالیں گے پاکستان مسلم لیگ ن عوام کی جماعت ہے پاکستان مسلم لیگ ن نے ہمیشہ اپنی پاکستانی عوام کے لئے خوشحالی اور ترقی کے لئے عملی اقدامات کئے