پاکستانی فلم ’’وکھری ‘‘کا رنگا رنگا رنگ پریمیئر

فلم’’ وکھری‘‘ سال 2024 میں ریلیز ہونے والی پہلی پاکستانی فلم ہے

جمعہ 5 جنوری 2024 13:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جنوری2024ء) پاکستانی فلم وکھری کا رنگا رنگا رنگ پریمیئر ہوا، جہاں فلم کی کاسٹ سمیت دیگر شوبز شخصیات نے شرکت کی۔مقتولہ سوشل میڈیا اسٹار قندیل بلوچ کی زندگی سے متاثر ہوکر تلخ سماجی حقائق پر بنائی جانے والی فلم وکھری سال 2024 میں ریلیز ہونے والی پہلی پاکستانی فلم ہے ۔کراچی کی مقامی سینما میں فلم وکھری کا پریمئر منعقد کیا گیا فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والی فریال محمود کہتی ہیں کہ اس فلم کے زریعے قندیل بلوچ کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

فلم کی لکھاری محرب معز کہتی ہیں بہت سے لوگ اپنے آپ کو فلم کی کہانی جوڑ پائیں گے۔ریڈ کارپٹ پر اداکارہ ہاجرہ یامین، انوشے عباسی ، بختاور مظہر، ثانیہ سعید ، عمر عالم ، اکبر اسلام سمیت دیگر شوبز شخصیات بھی جلوہ گر ہوئے۔فلم میں معروف ڈائریکٹرعبداللّٰہ صدیقی کی موسیقی میں بین الاقوامی شہرت یافتہ سنگر علی سیٹھی، میشا شفیع اور نتاشا نورانی نے آواز کا جادو جگایا ہے۔ارم پروین بلال کی تحریر کردہ اور انہی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم کی کاسٹ میں فریال محمود، گلشن مجید، سہیل ثمیر، بختاور مظہر، طوبیٰ صدیقی اور منجھے ہوئے فنکار سلیم معراج شامل ہیں۔